
بزم ریختہ
24 subscribers
About بزم ریختہ
اردو کے مختلف شعرا کے ہزاروں خوبصورت اشعار آپ کے لیے اس چینل پر دستیاب ہوں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ اردو کی طویل شعری روایت سے زیادہ سے زیادہ اچھے اور منتخب اشعار آپ کی خدمت میں پیش کیے جاسکیں۔ امید ہے اشعار کا یہ ذخیرہ آپ کے شعری ذوق کی آبیاری میں مددگار ہوگا۔
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

پہلے ایک لمحے کی زنجیر سے باندھا مجھ کو اور پھر وقت کی رفتار بڑھا دی اس نے اس کے ہونے سے تھی سانسیں میری دگنی محسن وہ جو بچھڑا تو میری عمر گھٹا دی اس نے

اب تو اس شخص سے بچھڑے بھی زمانے گزرے جس کی باہوں میں کئی دور سہانے گزرے___!! تیری یادوں نے رلایا تمام رات مجھے کوچہ دل سے کئی روگ پُرانے گزرے___!! کیوں یہ دنیا تجھے جینے نہیں دیتی فرحت تجھ سے پہلے بھی کئ لوگ دیوانے گزرے___!!

درد چمکا کہ میری رُوح میں سُورج اُترا عمر بھر راہِ وفا میں کہیں ظلمت نہ ملی

یہ سمندر ہے کنارے ہی کنارے جاؤ عشق ہر شخص کے بس کا نہیں پیارے جاؤ___!! ہم تو مٹی سے اگائیں گے محبت کے گلاب تم اگر توڑنے جاتے ہو ستارے،جاؤ___!! موت سے کھیل کے کرتے ہو محبت عاجزؔ مجھ کو ڈر ہے کہیں بے موت نہ مارے جاؤ___!!

شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے میں کیوں دیر گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانا کیا ابنِ انشاء

تم جو بچھڑے ہو جلد بازی میں یار تُم روٹھ بھی تو سکتے تھے محشر آفریدی

مجھ کو اس شخص کے افلاس پہ رحم آتا ہے جس کو ہر چیز ملی، صرف محبّت نہ ملی

بنا تھا اُس سے ابھی احترام کا رشتہ کسی نے مخبری کردی مجھے محبت ہے