T News Urdu WhatsApp Channel

T News Urdu

61 subscribers

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

T News Urdu
T News Urdu
2/5/2025, 2:07:43 PM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے تعلق سے اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کردیا۔۔ اسرائیلی وزیر آعظم نتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرینس سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا اعلان کیاہے۔۔امریکی صدر نے بات یہی ختم نہیں کی بلکہ غزہ کے شہریوں کو مشورہ دیاکہ وہ اُردن اور مصر منتقل ہوجائے ۔۔غزہ کا پورا ملبہ صاف کرکے وہاں نئی بستیاں بسانے کا اپنا منصوبہ بھی سنایا ۔۔امریکی صدر کا کہناتھاکہ ا گر غزہ کے شہری وہاں کھنڈروں میں رہیں گے تو انکے جان کو خطرہ ہر وقت بنا رہے گا ۔ اسکے علاوہ غزہ میں انسانی زندگی کی بقا کے وسائل نا ہونے کا بھی ایک بہانہ امریکی صدر نے پیش کیا۔۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مشرق وسطی اور عرب ممالک نے مذمتی بیانات جاری کیئے ۔۔وہیں حماس اور فلسطین کی حریت پسند تنظیموں نے ٹرمپ کے اس خیال کو مسترد کرتےہوئے کہہ دیاکہ وہ اپنی جانوں کی قربانیاں دیدیں گے لیکن غزہ نہیں چھوڑے گے ۔

🇵🇸 1
Video
T News Urdu
T News Urdu
2/6/2025, 11:25:26 AM

گزشتہ روز امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 100 سے زائد ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں سے کچھ ہندوستانی شہریوں نے وطن پہنچنے پر تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے 104 غیر قانونی بھارتی مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا جس میں 19 خواتین اور 13 بچے بھی شامل تھے، امریکا سے ملک بدر کیے گئے بھارتیوں کو گزشتہ روز امرتسر پہنچایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارت پہنچنے والے شہریوں نے بتایا کہ انہیں فوجی جہاز کے ذریعے لایا گیا اور پورے راستے میں ان کے ہاتھ اور پاؤں بندھے رکھے گئے۔ بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان جسپال سنگھ نے بتایا کہ ان کے ہاتھ امرتسر میں طیارہ لینڈ کرنے کے بعد کھولے گئے۔امریکا بدر ہونے والے ایک اور بھارتی شہری ہروندر سنگھ نے بتایا کہ میکسیکو پہنچانے سے قبل انہیں قطر، پیرو، کولمبیا، پاناما اور نکارا گوا لے جایا گیا، میکسیکو میں ہمیں پہاڑوں پر بھی سفر کروایا گیا اور سمندر میں کشتی پر بھی بٹھایا گیا، ایک موقع پر ہماری کشتی ڈوبنے والی تھی تاہم ہم محفوظ رہے

😢 2
Image
T News Urdu
T News Urdu
2/6/2025, 12:29:17 PM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ غزہ پر ٹرمپ کی گئی پیشکش کی تفصیلات پر ابھی کام ہونا ہے، صدر ٹرمپ کی پیش کش منفرد ہے اس پر سوچنا چاہیے۔صدر کی پیشکش کوئی دشمن اقدام نہیں ہے۔ دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں، ٹرمپ فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ غزہ میں امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے اور نہ ہی اس کا مطلب ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان اس منصوبے کی مالی معاونت کریں گے۔

😡 1
Image
T News Urdu
T News Urdu
2/6/2025, 1:23:21 PM

بالی وڈ کی معروف ڈانسنگ گرل اور مراکش سے تعلق رکھنے والی نورا فتیحی اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل ایک عجیب و غریب جھوٹی خبر کا شکار بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے مخصوص ڈانس کے اسٹیپس سے اسٹیج میں جان پھونکنے والی نورا فتیحی سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہوئیں کہ وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو کلپ پر ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا 'بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہے'۔ بعدازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں اور ہندوستانی میڈیا نے نورا کے زندہ سلامت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویڈیو کو جعلی قرار دیا گیا ہے، بظاہر عوام کو گمراہ کرنے اور غیر ضروری خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

❤️ 1
Image
T News Urdu
T News Urdu
2/22/2025, 1:23:55 PM

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی قیدیوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جنہیں غزہ جنگ بندی کے تحت ساتویں اسیران کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر چند گھنٹوں میں رہا کر دیا جائے گا

Image
T News Urdu
T News Urdu
2/22/2025, 1:35:26 PM

میرٹھ میں 168 سال پرانی تاریخی مسجد کو انتظامیہ نے رات کے وقت بلڈوزر سے منہدم کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی باہمی رضامندی سے ہوئی، جبکہ مقامی افراد نے نئی جگہ اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے..یہ مسجد دہلی روڈ پر سروس لین میں واقع تھی اور میٹرو و ریپڈ ریل کاریڈور کے درمیان آ رہی تھی، جس کے باعث حکام نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

Image
T News Urdu
T News Urdu
2/22/2025, 1:40:25 PM

آسام کی بی جے پی حکومت نے اسمبلی میں نماز کے لیے دی جانے والی چھٹی یعنی بریک کی 90 سالہ روایت کو ختم کر دیا ہے۔ حالانکہ یہ فیصلہ گزشتہ سال اگست ماہ میں لیا گیا تھا، لیکن نافذ اسے بجٹ سیشن کے دوران کیا گیا ہے۔ آسام حکومت کے اس فیصلے کے بعد زبردست مخالفت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اے آئی یو ڈی ایف کے رکن اسمبلی رفیق الاسلام نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکثریت کی بنیاد پر تھوپا گیا فیصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں تقریباً 30 مسلم رکن اسمبلی ہیں۔ ہم نے اس قدم کے خلاف اپنے نظریات ظاہر کیے تھے، لیکن ان (بی جے پی) کے پاس تعداد ہے اور وہ اسی کی بنیاد پر اسے تھوپ رہے ہیں۔

Image
T News Urdu
T News Urdu
2/22/2025, 1:47:48 PM

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے موجودہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر ان سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے عآپ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ 23 فروری (اتوار) کو ملنے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے ذریعہ کی گئی گارنٹی کو پورا نہیں کرنے کی بات بھی خط اُٹھائی ہے۔ آتشی نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو لکھے خط میں بی جے پی رہنماؤں کے ذریعہ انتخابی تشہیری مہم کے دوران کی باتیں دھیان دلائی ہیں۔ بی جے پی کے سب سے بڑے رہنما اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی تشہیری مہم کے دوران 31 جنوری 2025 کو دوارکہ میں منعقد ایک ریلی میں دہلی کی ماؤں اور بہنوں سے وعدہ کیا تھا کہ بی جے پی حکومت بننے کے بعد پہلی ہی کابینہ کی میٹنگ میں ان کے لیے 2500 روپے فی ماہ کا منصوبہ منظور کرے گی۔ آتشی نے اپنے خط میں لکھا کہ مودی کے ذریعہ کہا گیا تھا کہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔

Image
Link copied to clipboard!