
T News Urdu
February 6, 2025 at 11:25 AM
گزشتہ روز امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 100 سے زائد ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں سے کچھ ہندوستانی شہریوں نے وطن پہنچنے پر تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے 104 غیر قانونی بھارتی مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا جس میں 19 خواتین اور 13 بچے بھی شامل تھے، امریکا سے ملک بدر کیے گئے بھارتیوں کو گزشتہ روز امرتسر پہنچایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارت پہنچنے والے شہریوں نے بتایا کہ انہیں فوجی جہاز کے ذریعے لایا گیا اور پورے راستے میں ان کے ہاتھ اور پاؤں بندھے رکھے گئے۔
بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان جسپال سنگھ نے بتایا کہ ان کے ہاتھ امرتسر میں طیارہ لینڈ کرنے کے بعد کھولے گئے۔امریکا بدر ہونے والے ایک اور بھارتی شہری ہروندر سنگھ نے بتایا کہ میکسیکو پہنچانے سے قبل انہیں قطر، پیرو، کولمبیا، پاناما اور نکارا گوا لے جایا گیا، میکسیکو میں ہمیں پہاڑوں پر بھی سفر کروایا گیا اور سمندر میں کشتی پر بھی بٹھایا گیا، ایک موقع پر ہماری کشتی ڈوبنے والی تھی تاہم ہم محفوظ رہے
😢
2