Ąèśťĥěťịć WhatsApp Channel

Ąèśťĥěťịć

12 subscribers

About Ąèśťĥěťịć

تمہارے حسن کے نام🍁

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/24/2025, 6:10:30 PM

نظم: کوڑھی مسیحا کوڑھ کے مریضوں کو درد ہی نہیں ہوتا وہ تو بس پگھلتے ہیں لوگ ان سے ڈرتے ہیں اجتناب کرتے ہیں کوڑھ کے مریضوں سے لوگ دور رہتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں آپ اپنی بیماری بستیوں سے لے جائیں چھوٹے چھوٹے بچوں کو پھینک دیتی ہیں مائیں تاکہ اور بچوں میں وہ مرض نہ پھیلائیں کیونکہ ان کے جسموں کا خون تھوک مہلک ہے سو جہاں بھی ناخن سے انکے میل جاتا ہے روگ پھیل جاتا ہے دور دور ہیں کوڑھی داغ داغ ہیں کوڑھی کچھ بدن بھی ہیں لیکن کچھ دماغ ہیں کوڑھی جو نظر نہیں آتے اور کہیں نہیں جاتے بستیوں میں رہتے ہیں بستیاں کئی ایسی کوڑھیوں کے بس میں ہیں جانے کیسے جرثومے تھوک خون پس میں ہیں جو نظر نہیں آتے کوڑھیوں کی بستی میں سوچ سب کی گندی ہے فکر سب کی سستی ہے کوڑھ ان دماغوں سے لفظ لفظ رستا ہے لفظ پیپ ہے اور ہے کوڑھیوں کی گویائی دوست ایسی صورت میں شاعری کے ذریعے ہم کیا کریں مسیحائی عمار اقبال

Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/26/2025, 9:06:26 AM

میں نے لڑنا ہے کسی شخص کی خاطر سب سے اور اس نے بھی رفاقت سے مکر جانا ہے دیکھ جیسا بھی سمجھ اچھا برا مرضی ہے میں نے اک روز ترے دل میں اتر جانا ہے

❤️ 1
Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/22/2025, 4:49:27 PM

وہ بے وفا ہے تو کیا مت کہو برا اس کو کہ جو ہوا سو ہوا خوش رکھے خدا اس کو نظر نہ آئے تو اس کی تلاش میں رہنا کہیں ملے تو پلٹ کر نہ دیکھنا اس کو وہ سادہ خو تھا زمانے کے خم سمجھتا کیا ہوا کے ساتھ چلا لے اڑی ہوا اس کو وہ اپنے بارے میں کتنا ہے خوش گماں دیکھو جب اس کو میں بھی نہ دیکھوں تو دیکھنا اس کو ابھی سے جانا بھی کیا اس کی کم خیالی پر ابھی تو اور بہت ہوگا سوچنا اس کو اسے یہ دھن کہ مجھے کم سے کم اداس رکھے مری دعا کہ خدا دے یہ حوصلہ اس کو پناہ ڈھونڈ رہی ہے شب گرفتہ دلاں کوئی بتاؤ مرے گھر کا راستہ اس کو غزل میں تذکرہ اس کا نہ کر نصیرؔ کہ اب بھلا چکا وہ تجھے تو بھی بھول جا اس کو نصیر ترابی

Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/24/2025, 5:37:44 AM

ایـک بار ســکندر اعــظــم نـــے دیـــو جـــانــس کلــبی ســے کہا کـــہ اسـے دیـو جـانـس! کچـھ مـانـگنا چـــاہتے ہــو تـو مــانگو تـمـہیں عطـا کروں گا۔ دیـوجانس نـے برجستہ کہا: میرے سامنے کھڑے رہ کر اس وقت تو میـری دھـوپ پر قـابض ہــے، الگ ہٹ، میــری دھــوپ مـجـھ تـک آنــے دے!“ ماخوذ روزنامہ انقلاب

Post image
Image
Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/23/2025, 10:24:40 AM

زندگی حقیقی معنی میں سیکھو سکھاؤ کے اصول پر مبنی ہے ، سیکھنا چھوڑ دینا نشوونما کو روکنے جیسا ہے اور سکھانا چھوڑ دینا سیکھنا چھوڑ دینے جیسا ~ منیبہ ؂

❤️ 1
Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/21/2025, 3:01:02 PM
Post image
❤️ 1
Image
Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
6/17/2025, 4:42:23 PM

تیرے اِرد گِرد وہ شور تھا، مِری بات بیچ میں رہ گئی نہ میں کَہہ سکا نہ تُو سُن سکا، مِری بات بیچ میں رہ گئی میرے دل کو درد سے بھر گیا، مجھے بے یقین سا کرگیا تیرا بات بات پہ ٹوکنا، مِری بات بیچ میں رہ گئی ترے شہر میں مِرا ہم سفر، وہ دُکھوں جمِّ غفیر تھا مجھے راستہ نہیں مل سکا، مِری بات بیچ میں رہ گئی وہ جو خواب تھے مِرے سامنے، جو سراب تھے مِرے سامنے میں اُنہی میں ایسے اُلجھ گیا، مِری بات بیچ میں رہ گئی عجب ایک چُپ سی لگی مجھے، اسی ایک پَل کے حِصار میں ہُوا جس گھڑی ترا سامنا، مِری بات بیچ میں رہ گئی کہیں بے کنار تھی خواہشیں، کہیں بے شمار تھی اُلجھنیں کہیں آنسوؤں کا ہجوم تھا، مِری بات بیچ میں رہ گئی تھا جو شور میری صداؤں کا، مِری نیم شب کی دعاؤں کا ہُوا مُلتفت جو مِرا خدا، مِری بات بیچ میں رہ گئی تری کھڑکیوں پہ جُھکے ہوئے، کئی پھول تھے ہمییں دیکھتے تری چھت پہ چاند ٹھہر گیا، مِری بات بیچ میں رہ گئی مری زندگی میں جو لوگ تھے، مِرے آس پاس سے اُٹھ گئے میں تو رہ گیا اُنہیں روکتا، مِری بات بیچ میں رہ گئی ِِتِری بے رخی کے حِصار میں، غم زندگی کے فشار میں مرا سارا وقت نکل گیا، مِری بات بیچ میں رہ گئی مجھے وہم تھا ترے سامنے، نہیں کھل سکے گی زباں مِری سو حقیقتاً بھی وہی ہوا، مِری بات بیچ میں رہ گئی امجد اسلام امجد

❤️ 2
Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/19/2025, 1:55:16 PM
Post image
Image
Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/19/2025, 5:44:37 PM

کــائنـات میـں بـدصــورتــی اور بدنــظمی کا تجــربہ جــب خــوبــصـورتــی اور تنــظیـم ســے متــصـادم ہـو تـو نیا جمـالیاتی زاویہ سامنـــے آتا ہے۔ ماخوذ : اردو ادب کی تحریکیں

🙏 1
Ąèśťĥěťịć
Ąèśťĥěťịć
5/24/2025, 5:24:35 AM

دیــو جــانس کــے بـارے میـں یــہ بــات مــشہــور ہــــے کـــہ وہ اکـــثر مجــسموں کــے ســـامـنے ہاتـھ پھیــلاتـا ۔جب وجـــہ پـوچھـی گئـی تــو اس کا جــواب تھـا " تاکہ مجھے انـکار کی عادت ہو جــائے" ماخوذ روزنامہ انقلاب

Post image
Image
Link copied to clipboard!