[دين] For You💯 WhatsApp Channel

[دين] For You💯

65 subscribers

About [دين] For You💯

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته دین کی روشنی، آسان زبان میں آپ تک! 📌 روزانہ قرآن و سنت کی باتیں 📜 مستند اسلامی اقوال و واقعات 🤲 وظائف، دعائیں، اور روحانی مشورے 🕌 نماز کی اہمیت، جنت کا راستہ جوائن کریں: 🌟 "دین For You" — دین آپ کے لیے، دل سے۔ 🔗 [https://whatsapp.com/channel/0029Va8TgBc2Jl8LQeR0uA23] دین کو سیکھیں، دوسروں کو سکھائیں۔ جزاک اللہ خیراً!

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

[دين] For You💯
[دين] For You💯
6/14/2025, 6:19:04 PM

بہتر زندگی کے 5 اصول ڈسپلن اس کائنات کا پہلا اصول ہے‘ آپ آج دو سو سال بعد کے طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا وقت معلوم کرلیں‘ سورج یقینا اس دن بھی سیکنڈز کے حساب سے وقت پر طلوع ہو گا اور عین وقت پر غروب ہو گا‘ چاند‘ ستارے‘ ہوائیں‘ بارشیں‘ پھول‘ پھل اور جان داروں کی پیدائش کا وقت تک معین ہے۔ہمارے دل کی دھڑکنیں تک طے ہیں چناں چہ آپ اگرخود کو قدرت کے ڈسپلن کے ساتھ جوڑ لیں تو آپ قدرے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ دو‘ انسان کو دنیا کے تمام جان داروں کے مقابلے میں کم خوراک درکار ہوتی ہے‘ شاید اسی لیے صرف انسان پر روزے فرض ہیں‘ چناں چہ آپ اگر خوراک کم کر لیں گے اور اس کے اوقات طے کر دیں گے تو بھی آپ کی زندگی اچھی گزرے گی۔ تین‘ انسان کے لیے ایکسرسائز یا واک لازم ہے۔ آپ اگر دن میں کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ ایکسرسائز‘ واک‘ قیلولہ اور مراقبہ نہیں کرتے تو پھر آپ زندگی نہیں گزار رہے بلکہ زندگی آپ کو گزار رہی ہے۔ چار' انسان کو کام زندہ رکھتا ہے‘ آپ آخری سانس تک کام کرتے رہیں لیکن کام آپ کی مرضی کا ہونا چاہیے‘ آپ کے ٹیلنٹ کے مطابق ہو، مزاج کے خلاف کام قید ہوتا ہے اور قید محل میں بھی ہو تو بھی انسان کو مار دیتی ہے۔ پانچ' اللہ کے سوا انسان کا کوئی آسرا‘ کوئی سہارا نہیں‘ آپ اسے ہمیشہ ساتھ رکھیں‘ آپ کی زندگی اچھی گزرے گی۔ یہ نسخہ دنیا کے کروڑوں لوگ استعمال کر رہے ہیں‘ آپ بھی کر کے دیکھیں‘ آپ کو نتائج حیران کر دیں گے۔

[دين] For You💯
[دين] For You💯
6/14/2025, 6:19:11 PM

سونے سے پہلے 3 دفعہ درود پاک پڑھ لئیجیے 🩷 *محبت سے پڑھ لیجئے* 💓 بِسۡـــمِ اللَّهِ الرَّح۠مٰنِ الرَّحِیۡمِ اٰللَّهُمَّ صَـّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّیۡتَ عَلٰٓی اِبۡرَاهِیۡمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اَبۡرَاهِیۡمَ اِنَّكَ حَمِیۡدࣨ مَّجِیۡدࣨ۞ اٰللَّهُمَّ بَارِكۡ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍكَمَابَارَكۡتَ عَلٰٓی اِبۡرَاهِیۡمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اَبۡرَاهِیۡمَ اِنَّكَ حَمِیۡدࣨ مَّجِیۡدࣨ۞

[دين] For You💯
[دين] For You💯
6/12/2025, 6:36:18 PM

*Hajat poori hogi ان شاء اللہ* السلام علیکم ورحمة الله وبركاته دین کی روشنی، آسان زبان میں آپ تک! 📌 روزانہ قرآن و سنت کی باتیں 📜 مستند اسلامی اقوال و واقعات 🤲 وظائف، دعائیں، اور روحانی مشورے 🕌 نماز کی اہمیت، جنت کا راستہ جوائن کریں: 🌟 "دین For You" — دین آپ کے لیے، دل سے۔ [https://whatsapp.com/channel/0029Va8TgBc2Jl8LQeR0uA23] دین کو سیکھیں، دوسروں کو سکھائیں۔ جزاک اللہ خیراً!

Post image
Image
[دين] For You💯
[دين] For You💯
6/12/2025, 6:35:36 PM

تہجد کا وقت بہت خوبصورت ہوتا ہے جب خاموش ماحول میں بندہ اپنے رب کو اپنی کہانیاں سناتا ہے، اُس سے التجا کرتا ہے کہ میرا یہ کام بنا دے، مجھے اس مشکل سے نکال دے۔ دل میں ایک سکون اُتر جاتا ہے۔ اللہ تو خود اُس وقت پوچھتا ہے کہ "*ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا، میں اسے عطا کروں؟*" تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ خود پوچھے اور نہ دے۔ رات کے آخری پہر اپنے رب کے لیے وقت نکالا کریں، وہ وقت آپ کی ساری پریشانیوں کا حل ہوتا ہے۔ ❤️ 💯

[دين] For You💯
[دين] For You💯
6/12/2025, 6:30:37 PM

*یقین کرو! تم نماز پڑھنے لگ جاؤ🎀* *اللہ تمہاری ساری مشکلیں حل کر دے گا*🌺💖

[دين] For You💯
[دين] For You💯
6/10/2025, 4:18:09 AM

*"یہ جنت نما جگہ امام النووی اشعری رحمۃ اللہ علیہ کی قبر ہے۔* یہ درخت ان کے قلبِ مقدس والی جگہ سے اُگا ہے۔"🌳💚

Post image
Image
[دين] For You💯
[دين] For You💯
5/18/2025, 5:46:48 PM

« دو خطرناک وار » #اسلامی_طرزِ_تربیت 39 مذہبی طلباء و علماء اور طالبات و معلمات کیسے شیطانی جال میں پھنستے ہیں *تحریر غور سے پڑھیں اور اپنی رائے ضرور دیں* `اس کی دو صورتیں ہیں` *پہلی* 👍 یہاں سے کہانی شروع ہوتی ہے پھر 🥰 یہاں تک پھر 🌹 یہاں تک پھر ❤️ یہاں تک! مرد و خواتین ایک دوسرے کی پوسٹس پر ری ایکٹ کرتے کرتے اٹرکٹ ہوجاتے ہیں تعجب تب ہوتا ہے جب اچھی پوسٹ پر داد کے پردے میں ❤️ اور 🌹 دیئے جاتے ہیں میں جہاں تک سمجھا ہوں *شہرت اور فین فالونگ ایک نفسیاتی مرض بن چکا ہے* آپ میری پوسٹ پر کمنٹ کریں اور میں آپ کو بدلے میں ری ایکٹ نہ کروں تو عام طور پر ڈر پایا جاتا ہے کہ آئندہ میری پوسٹ پر نہیں آئیں گے اسی دوبارہ کھینچنے کے چکر میں خواتین بھی خوشی کے اظہار کے نام پر 🥰 یا تحریر اچھی لگی اس پردے میں ❤️ یا 🌹 ری ایکشن کرتی ہیں یہی ایموجیز حقیقی زندگی میں فاصلے کم کرتے ہیں اگرچہ آپ سینکڑوں کلو میٹر دور بیٹھ کر یہ ایموجیز دیں *دوسری صورت* معلمات میں صرف و نحو و فقہ وغیرہ پڑھانے کی کمزوری ہوتی ہے اور طالبات بہترین پڑھنے کے جنون میں فیسبک یوٹیوب اور وٹس ایپ گروپس وغیرہ جوائن کرتی ہیں جہاں پر مرد حضرات ایڈمن ہوتے ہیں یا مرد ہی جواب دیتے ہیں پہلے پہل گروپس میں ہی سوال جواب ہوتے ہیں پھر ایمرجنسی کے ہونے پر پرسنل پر سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور پھر غیر محسوس انداز میں شیطان پرسنل لائف کی باتیں کرنے پر مجبور کرتا ہے یوں بیچارے نفس و شیطان کے ہاتھوں مارے نوجوان بچے بچیاں ایک دوسرے میں مبتلاء ہوتے جاتے ہیں `طالبات و معلمات کو فیسبک پر ایسے ری ایکشن دینے سے بچنا واجب ہے جس سے کسی کے دل میں لڈو پھوٹے` اور اپنے وٹس ایپ پروفائل میں لڑکی کا نام یا ایسی تصویر نہیں لگانی چاہیے جس سے کسی دل کے مریض کو شک ہو یہ لڑکی ہے پھر وہ تنگ کرے اور آپ شیطانی جال میں آجائیں اور پرسنل پر سوال نہ کریں نہ اپنے بارے میں لڑکی ہونے کا احساس ہونے دیں! اور مرد و خواتین ایک دوسرے کی پوسٹ پر یہ مرحلہ وار ایموشنل ایموجیز سے بھی گریز کریں 👈 اور یہ سینے میں دل چھپا کر کیئر والا تو سب سے خطرناک ہے میرے نذدیک ایموجیز صرف ایموجیز نہیں ہیں *بلکہ آپ کا ری ایکشن آپ کے دل کی آواز ہے* جو آپ سامنے والے کو سنانا چاہتے ہیں ✍️ #سید_مہتاب_عالم

Post image
Image
[دين] For You💯
[دين] For You💯
5/18/2025, 5:47:33 PM

اسرائیل نے ایک بار پھر 18 مئی کی شب خان یونس کے علاقے المواسی میں نام نہاد "محفوظ زون" میں قائم خیموں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں درجنوں بے گھر فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے صرف 24 گھنٹوں کے دوران شہادتوں کی تعداد 153 تک جا پہنچی ہے۔ اس شدید حملے کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کی مکمل ناکہ بندی نے غزہ میں قحط اور بھوک کے فوری خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

[دين] For You💯
[دين] For You💯
5/18/2025, 5:23:30 PM

*ڈاکٹر عبد القدیر خان* "ایک خاموش مسافر، جو یورپ کی لیبارٹریوں سے نکلا، اور وطن آ کر قوم کو وہ طاقت دے گیا جس نے دشمنوں کی نیندیں اُڑا دیں — یہ ہے کہانی اُس محبِ وطن سائنسدان کی، جسے دنیا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے جانتی ہے!"** **پیدائش اور ابتدائی زندگی:** ڈاکٹر عبد القدیر خان 1 اپریل 1936 کو **بھاپال** (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ایک اسکول ٹیچر تھے اور تعلیم کو بہت اہمیت دیتے تھے۔ 1947 میں جب پاکستان بنا تو آپ کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آ گیا اور **کراچی** میں آباد ہوا۔ **تعلیم:** عبد القدیر نے کراچی یونیورسٹی سے فزکس (طبیعیات) میں گریجویشن کیا۔ بعد میں اعلیٰ تعلیم کے لیے **جرمنی**، **ہالینڈ** اور **بیلجیئم** چلے گئے، جہاں انہوں نے **میٹالرجی (دھاتوں کا علم)** میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک نہایت ذہین طالبعلم تھے اور سائنسی تحقیق میں بہت دلچسپی رکھتے تھے۔ **پاکستان واپسی اور ایٹمی پروگرام:** 1974 میں بھارت نے ایٹمی دھماکہ کیا، جس کے بعد پاکستان کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانا بہت ضروری ہو گیا۔ عبد القدیر خان نے وطن کی خدمت کے لیے سب کچھ چھوڑ کر 1976 میں پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو خط لکھا اور ایٹمی پروگرام میں مدد کی پیشکش کی۔ انہیں فوراً **کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز (KRL)** کا سربراہ بنایا گیا، جہاں انہوں نے خفیہ طور پر ایٹمی تحقیق شروع کی۔ کئی سالوں کی محنت کے بعد 1998 میں پاکستان نے کامیابی کے ساتھ **ایٹمی دھماکے** کیے، جو ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ تھے۔ **"قومی ہیرو" کا خطاب:** ڈاکٹر صاحب کو پاکستان میں "محسنِ پاکستان" اور "قومی ہیرو" کا درجہ ملا۔ عوام نے انہیں بے حد عزت دی اور وہ پاکستان کے ہر دل عزیز سائنسدان بن گئے۔ **مشکلات اور نظر بندی:** 2004 میں ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کچھ ایٹمی راز دوسرے ممالک کو دیے۔ اس کے بعد انہیں **نظر بند** کر دیا گیا، لیکن بعد میں انہوں نے ایک انٹرویو میں ساری ذمہ داری قبول کر لی اور حکومت نے ان سے نرمی برتی۔ عوام کی نظر میں وہ ہمیشہ محب وطن رہے۔ **انتقال:** ڈاکٹر عبد القدیر خان 10 اکتوبر 2021 کو اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ --- ### **خدمات کا خلاصہ:** * پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا * سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کیا * نوجوانوں کے لیے سائنسی تعلیم کو فروغ دیا * کئی تعلیمی ادارے اور ریسرچ سینٹرز قائم کیے.

[دين] For You💯
[دين] For You💯
5/19/2025, 3:38:24 AM

وہ انتظار کیوں کرواتا تمہیں، اگر اُس نے کوئی معجزہ نہ کرنا ہوتا؟ ❤️

Link copied to clipboard!