
NOOR FATIMA🤍
2.4K subscribers
About NOOR FATIMA🤍
Come Back To Allah........!🤍🌷
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

تو لے چلو اُس کے در پر اپنی ہر فریاد کو، وہ قادر ہے ناممکن کو ممکن میں بدلنے پر۔ ❤️

جب رات گہری ہو جائے اور ہر طرف خاموشی چھا جائے، تو اپنے رب کو اپنا غم سناؤ، اسے بتاؤ کہ تمہارا دل دکھ سے بھرا ہے، تمہاری خواہشات اور ضروریات پوری نہیں ہو سکیں۔ یقین رکھو، دنیا میں تمہاری بات اس رب سے زیادہ توجہ سے کوئی نہیں سنتا، اور جو دکھ تم تہجد کے وقت اللہ کے سامنے بیان کرتے ہو، وہ انہیں اپنی رحمت سے خوشیوں میں بدل دیتا ہے۔ تہجد کے لمحات میں اپنے دل کی باتیں اللہ سے کہو، کیونکہ یہی وہ ساعتیں ہیں جب اللہ کی رحمت اپنے عروج پر ہوتی ہے اور دعائیں عرش تک پہنچتی ہیں۔ ❤️

اللہ تو کاتبِ تقدیر ہے، وہ چاہے تو تقدیر کو نئے سرے سے لکھ سکتا ہے، وہ جہاں سے چاہے کہانی کا رُخ موڑ سکتا ہے، اور جیسے چاہے انجام کو بدل سکتا ہے۔ ❤️

جس نے دو جہاں سمیٹ رکھے ہیں، وہ تمہیں کیسے بکھرنے دے سکتا ہے۔ ❤️

تم نے تو اپنی طاقت سے بڑھ کر اللہ پر یقین رکھا ہے، تمہارا یہ بھروسا رائیگاں نہیں جائے گا، اللہ تمہیں ہرگز مایوس واپس نہیں لوٹائے گا۔ ❤️

کبھی کبھی زندگی میں مصروفیات اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ انسان کے پاس خود کے لیے بھی وقت نہیں بچتا ۔۔۔۔۔! مصروفیات میں خود کے لیے وقت نہ بچنا کوئی اتنی بڑی بات بھی نہیں نہ ہی کوئی بہت بڑا خسارا ہے ہاں مگر ان مصروفیات میں رب کی یاد سے غافل ہو جانا بہت بڑا خسارا ہے ۔۔۔۔۔۔! کوشش کریں کہ آپ کام کرتے وقت اپنی زبان کو رب تعالیٰ کے ذکر سے تر رکھیں۔ زیادہ نہیں تو صرف استغفار ہی کرتے رہا کریں اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ ہم سب سے راضی ہو ،آمین❤️

ایک بار جب یہ آنسو اللہ کے حضور بہنے لگتے ہیں اور یہ ہاتھ اُس کے سامنے مانگنے کے لیے اُٹھتے ہیں، تو پھر اللہ نہ ان ہاتھوں کو لوگوں کے سامنے پھیلنے دیتا ہے، نہ ان آنکھوں کو کسی کے سامنے نم ہونے دیتا ہے۔ ❤️

سنو! اللہ سب بہتر کر دے گا، اللہ راستہ بنا دے گا، اللہ تمہاری پریشانیاں ختم کر دے گا، اللہ تمہاری چاہت تمہیں عطا کر دے گا، اللہ تمہاری سب دعائیں قبول کر لے گا، اللہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا، مایوس مت ہو، بس اللہ پر یقین رکھو۔ ❤️