Sindh Police

Sindh Police

454.2K subscribers

Verified Channel
Sindh Police
Sindh Police
February 2, 2025 at 01:22 PM
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی تھانہ گلشن معمار پولیس نے چھینی ہوئی کار آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی۔ از شب تھانہ گلشن معمار کے علاقے سے کار نمبر KVY-286 گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی، جس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا اور کار اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کامیابی حاصل کرتے ہوئے نادرن بائی پاس سے چھینی ہوئی کار برآمد کر لی۔ پولیس نے کار کو ضابطے کے تحت قبضے میں لے لیا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ کار کو مکمل تصدیق کے بعد اس کے اصل مالک شیروز کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
👍 ❤️ 😂 🙏 😮 😢 357

Comments