
Sindh Police
454.2K subscribers
Verified ChannelAbout Sindh Police
Official Whatsapp Channel of Sindh Police.
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*29/05/2025* *گھوٹکی پولیس* *پریس ریلیز* *گھوٹکی پولیس کی بھترین اور کامیاب کاروائی،چار دن پہلے کھمبڑا کے رہائشی ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔* *ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو* کی ہدایات پر کھمبڑا کے ایک رہائشی *نادر علی ولد بخشن کھمبڑا سکنہ کھمبڑا شہر* کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ *ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو اور ایس ایچ او تھانہ کھمبڑا ظھیر حسین بھٹو* کو اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے پتہ چلا کہ اغواء کار ایک مغوی کو دوسری جگہہ منتقل کرنے والے ہیں۔ *پولیس پارٹی* فوراً نشاندھی والی جگہ پہنچی تو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہؤا، ڈاکوؤں/اغواء کاروں نے اپنا گھیراؤ تنگ ہوتا ہؤا دیکھ کر اور گرفتاری کے خوف سے مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس مغوی کو بحفاظت اپنے ساتھ لے آئی اور قانونی کاروائی کے بعد اسکو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔ مغوی نے بازیابی کے بعد *ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو* اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کامیاب کاروائی کرنے اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرانے پر *ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو* کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباشی کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان ۔ *ترجمان : گھوٹکی پولیس*

*Home Deptt notification of promotion of DSP to the rank of SP*


قمبرشہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والی اسکول ٹیچر صدف حاصلو قتل کیس کا معاملہ۔۔۔ قتل کیس میں نامزد اور مفرور پولیس اہلکارگرفتار۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کے مندرجہ ذیل حقائق۔ گرفتار پولیس اہلکارفرید اپنی منگیتر صدف حاصلو کا قتل کرنیکے بعد میہڑ کے گاؤں سندھی بٹڑا میں روپوش رہا۔۔ پولیس مفرور ملزم وکیل عبدالقادر کھوسو کے گھر میں روپوش تھا۔ 7 اپریل کو قتل کی واردات کے بعد ملزم ذریعہ موٹر سائیکل گاوں سندھی بٹڑا پہنچا۔ پولیس وکیل عبدالقادر کھوسو ملزم پولیس اہلکار فرید کا دوست ہے۔ وکیل عبدالقادر کھوسو سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں صدف حاصلو قتل کیس میں عدم گرفتار قاتل کے کیس کی سماعت کے دوران موجود رہتا تھا۔ پولیس وکیل عبدالقادر کھوسو پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کردہ تفتیش کی پیش رفت رپورٹ سے ملزم کو فائدہ پہنچاتا تھا۔پولیس ملزم عبدالقادر گذشتہ روز آئی جی سندھ کی صدف حاصلو کیس میں حاضری کے دوران سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں بھی موجود تھا پولیس وکیل عبدالقادر کھوسو نے مفرور ملزم کو اپنے گھر پر پناہ دینے کے ساتھ ساتھ ملزم کی سہولت کاری بھی کررہا تھا۔پولیس ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی سربراہی میں صدف حاصلو قتل کیس پر تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے خفیہ اطلاع پر وکیل عبدالقادر کھوسو کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس پولیس نے کاروائی کے دوران مفرور اہلکار فرید حاصلو کی گرفتاری کے وقت وکیل عبدالقادر کھوسو کے گھر سے قتل کیس میں استعمال موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لی گئی۔پولیس ذرائع پولیس چاپے کے دوران وکیل عبدالقادر کھوسو کار سرکار میں مداخلت کا بھی مرتکب ہوا۔ پولیس قمبر پولیس نے گرفتار وکیل عبدالقادرکھوسو کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور مفرور ملزم کی سہولت کاری کا بھی کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس

از دفتر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ۔۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔۔ لاڑکانہ،29 مٸی 2025:- آٸی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے لاڑکانہ کا دورہ کرتے ہوٸےباالخصوص کچہ ایریاز میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس کی مجموعی کارکردگی بابت جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آٸی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اسپیشل برانچ نے شرکت کی۔ قبل ازیں آئی جی سندھ کی ڈی آٸی جی آفس لاڑکانہ آمد پر پولیس کے چاک و وبند دستے انھیں سلامی دی۔ آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاء کو جاری ہدایات میں کہا کہ کچہ ایریاز میں امن و امان کے حالات کو مستحکم اور مکمل طور پر پولیس کنٹرول میں لانیکے لیئے ڈاکوٶں اور دیگرجرائم پیشہ عناصر، گروہوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف جاری ٹارگٹیڈ آپریشن پر آخری ڈاکو کے خاتمے تک جاری رہیگا اور مجھے قوی امید ہیکہ سندھ پولیس کے بہادر افسران اور جوان ڈاکوٶں کے مکمل خاتمے اور شہریوں کو پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے انتہائی پرعزم اور مستعد ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ضلعی ایس ایس پیز محکمانہ امور و اقدامات میں کسی قسم کے دباؤ یا سیاسی مداخلت سے آزاد اور خود مختار ہیں کسی سے ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے, پولیس آپکی حفاظت کے لیے پیش پیش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت لاڑکانہ رینج میں امن و امان کافی بہتر ہے تاہم جملہ حالات میں مزید بہتری کے لیئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔