Sindh Police

Sindh Police

454.2K subscribers

Verified Channel
Sindh Police
Sindh Police
February 4, 2025 at 06:05 PM
🇵🇰 *ᴘʀᴏᴜᴅ ᴛᴏ sᴇʀᴠᴇ* 🚔 *DISTRICT MIRPURKHAS POLICE* Press Release Dated : 04.02.2025 *میرپورخاص پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گھر سے 18 لاکھ روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم برآمد کرلی* 👈تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چوہدری برکت نزد بس ٹرمینل سے بنام حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگئے تھے. 👈ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن انسپکٹر اصغر عالم ہالیپوٹو کو تکنیکی ٹیم کی معاونت سے فلفور ملزمان گرفتار کرکے رقم برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے. 👈ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او اولڈ میرپور انسپکٹر اصغر عالم ہالیپوٹو نے تکنیکی ٹیم کی معاونت سے تحقیقات کا آغاز کیا، 👈تکنیکی ٹیم نے انتہاہی مہارت سے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتہ لگا لیا،رقم چوری کرنے والا اور کوئی نہیں خود فریادی کا بھتیجا زوہیب ولد ارشد آرائیں نکلا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا اور چوری شدہ رقم برآمد کرلی گئی. 👈 گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میرے چاچا والے رشتہ داروں کی شادی میں گئے ہوئے تھے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے گھر میں گھس کر الماری میں رکھی نقد رقم 18 لکھ روپے چوری سے اٹھا لی. 👈 گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے. *ترجمان میرپورخاص پولیس*
👍 ❤️ 😂 🙏 😮 😢 309

Comments