Sindh Police

Sindh Police

454.2K subscribers

Verified Channel
Sindh Police
Sindh Police
February 6, 2025 at 11:49 AM
*از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی* 06 فروری 2025 *پریس ریلیز* *پولیس چیف کا نیپا کراچی میں 42ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب* نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹنگ اسٹاف سید غوث علی شاہ کی دعوت پر 42ویں (MCMC) کورس کے تحت منعقدہ ایک خصوصی سیشن سے پولیس چیف نے خطاب کیا۔ پولیس چیف نے لیکچر کے دوران "کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم، مسائل اور چیلنجز" کے تحت "انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس" کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ پولیس چیف نے اپنے خطاب میں کراچی میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے موجودہ نظام، درپیش چیلنجز، سیفٹی اور سیکیورٹی مسائل اور انکے ممکنہ حل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور شہری سہولیات کی بہتری کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ *ترجمان کراچی پولیس*
❤️ 👍 😂 😮 🙏 😢 54

Comments