Sindh Police

Sindh Police

454.2K subscribers

Verified Channel
Sindh Police
Sindh Police
February 11, 2025 at 07:22 AM
از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔۔ درخواست برائے ٹکرز کراچی،10 فروری 2025:- 1. آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کراچی لٹریچرفیسٹول میں شرکت کے لیے آئے ادیبوں و دانشروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت۔ 2. پولیس ہیڈکوارٹرز جنوبی میں سندھ پولیس کی جانب سے 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹول کے شرکاء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 3. تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران سمیت آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے بھی شرکت کی۔ 4. اس موقع پر سندھ پولیس میوزیم کے کیوریٹر سعود مرزا نے سابقہ آئی جیز،آفتاب نبی،مشتاق مہر سمیت موجودہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی مقصود میمن و دیگر ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کا پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور پولیس میوزیم کا مختصر سا تعارف پیش کیا۔ 5. اس موقع پر سندھ پولیس کی تاریخ پر مشتمل ڈاکومینٹری پیش کی گئی۔ 6. پولیس میوزیم کا تعمیراتی کام تین مراحل پر محیط تھا اور باالآخر 2017 میں اپنے اختتام کو پہنچا اور شہریوں کے لیئے عام کردیا گیا۔سابق آئی جی سعود مرزا 7. پولیس لائبریری لاء اینڈ کے حوالے سے 1865 تا 1940 موجود اہم دستاویزات پر مشتمل اثاثہ انتہائی نایاب اور انمول ہے۔سعود مرزا 8. آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں تمام سینئر افسران سمیت آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ 9. میری سر فقیر حسین سید نے سندھ پولیس اور اسکے جملہ شعبوں کی جو تعریف کی وہ ہمارے لیئے باعث اعزاز ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن 10. سعود مرزا کی مسلسل تگ و دو اور محنت نے اس میوزیم کو یہ مقام دلایا ہے۔غلام نبی میمن 11. سندھ پولیس میوزیم ہمارا فخر اور اعزاز ہے۔آئی جی سندھ 12. ہم بحیثیت پولیس افسر یہ دیکھتے اور مشاہدہ کرتے ہیں کہ پولیس کس طرح کام کرتی ہے۔آئی جی سندھ 13. عوام ہم سے پرامید ہیں تاہم غلطیاں ہم میں بھی ہیں۔آئی جی سندھ 14. میں اپنی ٹیم کا شکر گزار ہوں جو شب و روز عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔غلام نبی میمن 15. آپ لوگوں کی سپورٹ اور تعاون سے عوام میں پولیس کا اچھا تاثر جاتا ہے۔غلام نبی میمن 16. دہلی،ڈھاکہ،تہران، کوالالمپوراور یورپ انڈسٹریل حب ہیں تاہم امن وامان کے حوالے سے کراچی ان سب سے کئی گنا بہتر ہے۔آئی جی سندھ 17. پولیس کی حکمت عملی و لائحہ سے اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم کا گراف نیچے آیا ہے۔آئی جی سندھ 18. کراچی کے 108 تھانوں پر کرائم ریٹ کو تقسیم کیا جائے تو فی تھانہ کرائم کے دو کیسز بنتے ہیں۔آئی جی سندھ 19. زیادہ تر کرائم موٹر سائیکل چوری و چھینے جانے کے ہیں اس حوالے سے ہم سی پی ایل سی کیساتھ ملکر کام کررہے ہیں اور ملزمان کا ڈیٹا بھی اکٹھا کررہے ہیں۔آئی جی سندھ 20. آپ شہر میں کہیں بھی چلے جائیں بمپر ٹو بمپر ٹریفک دیکھنے کو ملیگی،مارکیٹس اور ریسٹورنٹ میں عوام کا رش ملے گا۔آئی جی سندھ 21. اس کا مطلب یہ ہوا کہ عوام ہماری کارکردگی سے مطمئن ہے۔آئی جی سندھ 22. شرجیل کھرل کا بہترین پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔آئی جی سندھ 23. آئی جی سندھ نے سابقہ آئی جی/ کیوریٹر سندھ پولیس میوزیم سعود مرزا اور ڈی ایس پی سندھ پولیس میوزیم کو شیلڈ دی۔ 24. کراچی لٹریچر فیسٹول سے بعداذاں تقریب کے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور سندھ بپولیس میوزیم کو ایک اثاثہ قرار دیا۔
👍 ❤️ 😂 🙏 😢 😮 32

Comments