
Sindh Police
February 11, 2025 at 03:29 PM
*از دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی*
*پریس ریلیز **
مورخہ 11 فروری 2025
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر میں آل سندھ تاجران ایسوسییشن کراچی ڈویژن کے صدر جاوید شمس نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو کراچی کی مارکیٹوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے وفد سے کہا کہ آپ اپنی اور دکانوں پر کام کرنے والے ورکرز کی گاڑیوں کو صحیح مخصوص جگہ پر پارک کریں تاکہ مارکیٹ میں آنے والے خریداروں کی گاڑیاں طریقے سے پارک ہو سکیں۔
اس کے علاؤہ وفد نے شہر میں ایکسیڈنٹ کی روک تھام کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس اہلکاروں کے ھمراہ آگاھی مہم میں ساتھ دینے کا عندیہ دیا تا کہ روڈ پر پیدل چلنے والوں اور روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان تمام لوگوں کے اندر شعور کو اجاگر کیا جاۓ تا کہ انسانی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ آپ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے تجویز خوش آئیند ھے اور ٹریفک پولیس اس سلسلے میں ھر جگہ آپ کے ساتھ ھے۔
آپ کے حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔
✍🏻 ترجمان کراچی ٹریفک پولیس۔
👍
❤️
😂
🙏
😮
😢
107