
Government Of KP
January 31, 2025 at 06:09 PM
*پاکستان ٹریول مارٹ میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے صوبے کے سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خیبرپختونخوا پویلین کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر زاہد چن زیب نے پویلین کا افتتاح کیا۔*
پویلین میں چارسدہ کی روایتی چپل، ڈیرہ اسماعیل خان کا مغل آرٹ، ٹرک آرٹ سمیت مختلف دستکاری مصنوعات رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات، مختلف پراجیکٹس کے ڈیزائن، انفارمیشن ڈیسک، اور ڈاکومنٹریز بھی نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ روایتی رباب موسیقی اور خٹک ڈانس نے شرکاء کو محظوظ کیا، جبکہ سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی اجاگر کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان ٹریول مارٹ 31 جنوری سے 2 فروری تک جاری رہے گا۔
❤️
👍
😂
🙏
😢
😮
36