
Sindh Government
January 23, 2025 at 08:53 AM
کراچی، وزیراعلیٰ ہاؤس، 23 جنوری
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد سے ملاقات
ملاقات میں وزیر مںصوبہ بندی ناصر حسین شاہ، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیئرمین پی اینڈ ڈی جنم شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو شریک
چینی اسٹیٹ کنسٹرکشن انجنیئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ ( سی ایس سی ای سی ) کے چیف ریپریزنٹیٹو یانگ یاؤڈونگ، وائس چیئرمین عمر فاروق اور دیگر شریک
چینی کمپنی کا شمار دنیا کی بڑی کنسٹرکشن کمپنیوں میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چینی کمپنی کے ساتھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہے، مراد علی شاہ
چینی کمپنی کے ساتھ مل کر لینڈ فل سائٹ ، سالڈ ویسٹ منجمنٹ اور مختلف مواصلاتی منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
صدر آصف علی زرداری جلد چین کا دورہ کر رہے ہیں، مراد علی شاہ
صدر زرداری کے دورے کے دوران کئی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ کو چینی کمپنی کے ساتھ مل کر منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
❤️
👍
😂
🙏
😢
😮
72