
Sindh Government
216.0K subscribers
Verified ChannelAbout Sindh Government
Official Channel to share News and Updates regarding Government of Sindh
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

Karachi (May 24th, 2025) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets high-level World Bank delegation led by MD Anna Bjerde to discuss the $270 million WASH Project and post-flood housing initiatives; agreement reached to enhance access to water, sanitation, and hygiene in 3,200 flood-affected villages.

*ایم ڈی ورلڈ بینک اینا بیجئرڈ کا خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ شہید بینظیرآباد میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری ریہائشی بحالی منصوبہ کا دورہ* کراچی: (پریس ریلیز) عالمی بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر اینا بیجئرڈ (Anna Bejerde) نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بن ہیسن (Najy Benhassine) کے ہمراہ ضلعہ شہید بینظیرآباد کے گاؤں نظر محمد لغاری میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز کا جائزہ لیا، جو کہ سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر ہونیوالے گھروں کا منصوبہ ہے۔ ایم ڈی ورلڈ بینک نے خواتین میں نئے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں اور وی آر سی کی خواتین ارکان سے ملاقات کی، جہاں انہیں دستکاری کا کام بھی دکھایا گیا۔ اس موقع پر ولیج ری کنسٹرکشن کمیٹی کی جانب سے بریفنگ دینے بتایا گیا کہ گاؤں نظر محمد لغاری، 2022 کی تباہ کن سیلاب کے باعث 32 گھر تباہ ہوگئے تھے، جبکہ تمام گھروں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی ورلڈ بینک اینا بیجئرڈ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی مین عالمی بینک کی جانب سے حکومت سندھ کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس کو حکومت سندھ کے عوام کی صبر، استحکام، مضبوطی اور حکومت سندھ کی بہترین قیادت، تعاون اور بحالی کے عزم کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باوجود کمیونٹی سطح پر پائیدار بحالی ممکن ہے۔ اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایس پی ایچ ایف منصوبہ کے تحت خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینا سندھ حکومت کی خواتین پاکستان کے سماجی و سوشیو اکنامک اقدام ہے، جس سے سندھ کے دیہی علاقوں کی عورتوں کو حقیقی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے اور یہ خواتین کے حقوق کیلئے سندھ حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب میں 24 لاکھ گھر تباہ ہوگئے تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا، ابتداء میں ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالرز فراہم کرکے اہم ترین بروقت نتائج حاصل کرنے کا عزم بنایا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ عالمی بینک نے گزشتہ دو برس کے دوران SPHF پروگرام کیلئے اپنی مالی معاونت میں 450 ملین ڈالرز کا اضافہ کیا ہے۔ یہ فنڈنگ 778,000 گھروں کی تعمیر میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ فراہم کی گئی کل رقم میں سے 54.92 ملین ڈالرز پانی، صفائی اور حفظان صحت (WASH) پروجیکٹ کو ممکن بنانے کیلئے مختص کیے گئے ہیں، جس سے 1,000 گاؤں کے 66,691 خاندانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ علاوہ ازیں، ایس پی ایف ایف کے سی ای او خالد محمود شیخ نے ایم ڈی ورلڈ بینک کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبہ پر تفصیل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعہ شہید بینظیرآباد میں 104822 گھر تباہ ہوئے تھے، جن میں سے 60,000 کو مختلف مراحل میں زیر تعمیر جبکہ تقریباً 40 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت سندھ بھر میں 111,000 سے زائد خصوصی افراد کے لیئے محفوظ اور قابل رسائی مکانات حاصل کر رہے ہیں۔ 800,000 سے زائد خواتین زندگی میں پہلی بار اپنے نام پر بینک اکاؤنٹس کھول کر مالیاتی شمولیت کو فروغ دے رہی ہیں۔ 60 لاکھ سے زائد یہ محفوظ اور مستحکم گھروں میں پرامن چَھت دے رہے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ .

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 24 مئی 2025ء وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) کی گریجویشن تقریب سے خطاب کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر خصوصی افراد کے لیے امید اور خودمختاری کی علامت ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد ، نیک خواہشات اور دعائیں آپ کا سفر عزت اور بے شمار کامیابیوں سے بھرپور ہو، وزیراعلیٰ سندھ کی دعا معذوری نااہلی نہیں، ہمارے گریجویٹس نے یہ ثابت کر دیا ہے،سید مراد علی شاہ جامع، باوقار اور بااختیار معاشرہ ہماری منزل ہے، وزیراعلیٰ سندھ معاشرے کی اصل پہچان اس کی کمزور ترین افراد سے وابستگی سے ہوتی ہے،مراد علی شاہ کے وی ٹی سی کی قیادت اور ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ والدین، اساتذہ اور خاندانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا اعتراف سندھ حکومت خصوصی افراد کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے لیے پرعزم ہے، سید مراد علی شاہ معاشرے میں جامعیت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ کاروباری ادارے خصوصی افراد کو روزگار دیں، انہیں خیرات نہیں حق دیں، سید مراد علی شاہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کی قیمتی دولت ہیں، ان کی قدر کریں، وزیراعلیٰ سندھ کے وی ٹی سی جیسے ادارے سندھ حکومت کی بھرپور حمایت کے مستحق ہیں، سید مراد علی شاہ آپ کی پہچان ہمت اور عزم سے ہے، محدودیت سے نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام

از دفتر وزیر داخلہ سندھ۔۔۔ ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا۔ کراچی,25 مئی 2025 عیدالاضحیٰ سال 2025 کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیاد پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں/تنظیموں,دینی مدارس وغیرہ و دیگراسٹیک ہںولڈرز کو حکومت سندھ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مندرجات / شرائط کا پابند بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگر ضروری دستاویزات کی چھان بین کے عمل کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے.وزیر داخلہ سندھ سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سے سرویلینس/نگرانی/ مانیٹرنگ کے عمل کو مذید مؤثر بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ مشکوک,مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ لگا کر ممکنہ گھناؤنے عزائم کے بروقت سدباب کو ممکن بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ شہر میں قائم زونل ضلعی کنٹرول رومز اور تھانہ جات کے وائرلیس کنٹرول رومز کے باہمی روابط جیسے اقدامات کو بھی انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار صوبے کی تمام مساجد امام بارگاہںوں, عیدگاہںوں,نماز عید کے دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ ایسے تمام علاقوں کو درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے نا صرف متعلقہ پولیس بلکہ پولیس کمانڈوز کی تعیناتیوں کو بھی یقینی بنایاجائے۔ضیاء الحسن لنجار مرتب کردہ پلان میں ایس ایس پیز, ایس پیز,,ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکی ذمہ داریوں کا بھی تفصیلی احاطہ کیا جائے.وزیرداخلہ سندھ سادہ لباس اہلکاروں پر مشتمل سرویلینس ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں۔وزیر داخلہ سندھ

کراچی/وزیراعلیٰ ہائوس /25 مئی 2025ء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی پلاسٹک سے پاک دن (International Plastic Free Day) کے موقع پر پیغام پلاسٹک کی آلودگی ہمارے ماحول، دریاؤں، سمندری حیات اور شہری ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ پلاسٹک کا خاتمہ اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ سندھ عوام بہتر شہری ماحول کے لیے پلاسٹک کا استعمال ترک کردیں، وزیراعلیٰ سندھ پلاسٹک سے پاک ماحول ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ سندھ حکومت سندھ نے پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ حکومت سندھ نے اگست 2024 سے تمام حکومتی دفاتر میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کی، وزیراعلیٰ سندھ پلاسٹک بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ استعمال کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ سندھ اپریل 2025 میں سندھ حکومت نے پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی ، وزیر اعلیٰ سندھ عوام سے پلاسٹک کی جگہ کپڑے اور کاغذ کی ماحول دوست اشیا استعمال کریں، وزیر اعلیٰ سندھ