Government Of KP

Government Of KP

189.7K subscribers

Verified Channel
Government Of KP
Government Of KP
February 1, 2025 at 05:59 PM
*صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔* _کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی کابینہ ممبران کو اہم ہدایات:_ 🔸مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ کابینہ اراکین اپنی تیاری مکمل کریں۔ 🔸موجودہ 90 فیصد کارکردگی کو 100 فیصد تک پہنچانے کے لیے باقی ماندہ اقدامات پر توجہ دی جائے۔ 🔸کابینہ اراکین اضلاع کے دورے کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں۔ 🔸نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے منصوبے صوبے کی مجموعی ترقی اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیے جائیں۔ ایسے منصوبے تجویز کیے جائیں جن کے اثرات دائمی ہوں اور زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں۔ *رمضان ریلیف پروگرام:* 🔹ماہ رمضان کے لیے عوامی ریلیف اقدامات پر غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ ہر حلقے میں 5,000 غریب خاندانوں کو فی خاندان 10,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔ 🔹میرٹ کی بنیاد پر غریب خاندانوں کی فہرست مرتب کی جائے گی۔ سی ایم ہاؤس میں سیل قائم کیا جائے گا جو رمضان ریلیف اقدامات کی مانیٹرنگ کرے گا۔ *کابینہ کے اہم فیصلے:* 💠خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کے لیے ایک صوبائی پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری، جس کا دائرہ اختیار پورے صوبے پر ہوگا۔ 💠"ڈی-ٹاک اور انسولین فار لائف" منصوبے کے لیے 5 ملین امریکی ڈالر کی غیر ملکی گرانٹ کی منظوری۔ اس منصوبے کے تحت 22 اضلاع میں 85,789 رجسٹرڈ مریضوں کو مفت انسولین فراہم کی جا رہی ہے۔ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت۔ 💠ارنم ہسپتال پشاور میں کینسر کے علاج کے لیے پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (PET) متعارف کرانے کے منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری۔ 💠صوبائی حکومت کے MI-17 ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کے پلان کی منظوری۔ 💠عالمی فوڈ پروگرام کے ذریعے طورخم کے راستے امداد کی ترسیل اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو خیبر پختونخوا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری۔ 💠خیبر پختونخوا پروموشن پالیسی 2009 میں ترامیم کی منظوری جس کے تحت خیبر پختونخوا پروونشل سروسز اکیڈمی سے ایم سی ایم سی کورس کیا جا سکے گا۔ ترقی کے لیے افسران کو اثاثوں کی تفصیلات اور سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانا لازم قرار دیا گیا۔ ‎#kpcabinetmeeting#cmkp
❤️ 👍 😂 😮 🙏 44

Comments