
Sindh Government
January 30, 2025 at 05:14 PM
کراچی میں نجی اسکولز کی سائنسی نمائش— وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی شرکت
کراچی (30 جنوری 2025)— وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سائنسی تعلیم کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت تعلیمی اداروں میں اسٹیم (STEAM) ایجوکیشن کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں رواں تعلیمی سال کو “سائنس ان سندھ” کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد طلبہ و طالبات کی تخلیقی اور سائنسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نارتھ ناظم آباد میں واقع “دی اکیڈمی” اسکول میں اسٹیم (STEAM) ایگزیبیشن کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رسول بخش شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح، ڈائریکٹر جنرل محمد افضال، پرائیویٹ اسکولز کے منتظمین، طلبہ و طالبات اور والدین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس سائنسی نمائش میں کراچی کے 100 سے زائد نجی اسکولز کے طلبہ نے 400 سے زائد سائنسی اور آرٹ ماڈلز پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے طلبہ
👍
❤️
😂
😮
😢
79