Sindh Government

Sindh Government

216.0K subscribers

Verified Channel
Sindh Government
Sindh Government
February 1, 2025 at 08:07 AM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / یکم فروری 2025ء وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی (ایس ای ایچ سی) کا اجلاس وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری توانائی مصدق خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر (ایس ایچ ای سی) طفیل کھوسو اجلاس میں شریک سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈمحکمہ توانائی کی ذیلی کمپنی ہے، اجلاس میں بریفنگ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی کی گمبٹ ٹو، مرادی بلاک، مٹھانی ، ایس ڈبلیو میانو تھری، ساون ساؤتھ ، کھیواڑی ایسٹ ، سیہون اور سجاول ساؤتھ بلاکس میں شراکت ہے کمپنی نے مختصر مدتی اقدامات کے تحت 8 بلاکس میں 2.5 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ شراکت کی ہے 3 کنویں پیداوار دے رہے ہیں جس سے 26-2025 میں 11 کروڑ 30 لاکھ روپے آمدنی متوقع ہے، بریفنگ شاہ بندر میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جلد پیداوار شروع کرنے کی کوشش جاری ہے، بریفنگ وزیر اعلیٰ سندھ نے ورکنگ انٹرسٹ 2.5 فیصد سے 10 سے 15 فیصد تک بڑھانے کی پروسسنگ کی ہدایت کردی وزیراعلیٰ سندھ کی کمپنی کو نیا ایکسپلوریشن بلاک CCI کے فیصلے کی روشنی میں حاصل کرنے کی ہدایت سندھ کے ہائیڈرو کاربن ذخائر پر بھی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ لوئر انڈس بیسن 113083 کلومیٹر پر محیط ہے، جس میں 350 دریافتیں ہوئیں، تلاش میں کامیابی کا تناسب 61 فیصد ہے کیرتھر بیسن میں 2.51 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے دریافت شدہ ذخائر ہیں، مزید 4.8 ٹریلین کیوبک فٹ کی دریافت متوقع مستقبل کی حکمت عملی کے تحت ہائی رسک اور زیادہ لاگت والے فرنٹیئر ایکسپلوریشن میں مکمل شراکت سے گریز کرنے کی ہدایت وفاقی حکومت تیل اور گیس کی دریافت اور پیداواری کمپنیوں کی جانب سے نجی فریقین کو 35 فیصد فروخت کے فریم ورک میں سندھ کی رائے کو شامل کرے ،مراد علی شاہ ہمارااہم مطالبہ یہ ہے کہ سندھ کی رضا مندی کے بغیر کوئی فروخت مجاز نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ تیل اور گیس کی پیداوار کے تازہ ترین اعداد و شمار باقاعدگی سے وفاق سندھ کو فراہم کرے ، مراد علی شاہ ونڈ فال لیوی کی ادائگی کے لیئے وفاقی وزارت پیٹرولیم کے خلاف مقدمی کی پیروی عدالت میں مؤثر انداز میں کرے، وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ انرجی کو ہدایت سندھ گیس پیداوار میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ہم تمام وفاق کی پیٹرولیم کمپنیوں میں سندھ حکومت کی نمائندگی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ وزارت پیٹرولیم وفاقی تیل کی کمپنیوں سے اپنے نمائندے 2 سے کم کر کے ایک کرے اور ان کی جگہ سندھ کے نمائندے رکھے ،سید مراد علی شاہ وفاقی تیل کی کمپنیوں میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایس ایس جی سی ایل، پی ایس او، جی ایچ پی ایل اور ایم پی سی ایل شامل ہیں آئین کے آرٹیکل (3) 172کےتحت پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ (پی سی اے)یا سپلیمنٹل ایگریمنٹ کو وفاقی وزارت پیٹرولیم اور حکومت سندھ کے مشترکہ دستخط سے منظور کیا جائے، مراد علی شاہ سندھ میں واقع گیس فیلڈ سے پیدا ہونے والی گیس کی صوبے کو فراہمی سے جو کٹوتی ہوتی ہے اس کے اعدادوشمار بروقت شیئر کیئے جائیں، سید مراد علی شاہ مقامی گیس چونکہ سستی ہے اس لیے اس کی فراہمی سے کٹوتی کر کے صوبے کے عوام کو محروم نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
❤️ 👍 😂 😢 😮 🙏 29

Comments