Sindh Government

Sindh Government

216.0K subscribers

Verified Channel
Sindh Government
Sindh Government
February 1, 2025 at 02:43 PM
کراچی (یکم فروری): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران 23 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکوریٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے 18 بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کی دعا کی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک میں امن و استحکام کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جوکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے جلد خاتمے کے لیے تمام ترضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنانے میں سیکیورٹی فورسز کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی بی او نے ایک بار پھر قوم کی حفاظت کے لیے بھر پور کردار ادا کیا، اس سے ہماری سیکوریٹی ایجنسیز کی بہترین صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی ابدی سکون اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
👍 ❤️ 😢 🙏 😂 😮 53

Comments