
Sindh Government
February 3, 2025 at 06:05 AM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 3 فروری 2025ء
*سندھ کابینہ کا اہم اجلاس*
*_سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ:_*
سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری دیدی
ایگریکلچر انکم ٹیکس بل جنوری 2025ء سے نافذ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیواسٹاک کو شامل نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ
ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو (بی او آر) کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) جمع کرے گی
قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ ہوگی
آباد اراضی کو چھپانے کی صورت میں جرمانہ لگایا جائے گا
چھوٹی کمپنیوں پر زرعی ٹیکس 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں پر 28 فیصد لاگو ہوگا
زرعی آمدنی 150 ملین روپے تا 200 ملین روپے تک ایک فیصد ٹیکس لگے گا
200 ملین روپے سے 250 ملین روپے تک زرعی آمدن پر 2 فیصد ٹیکس لگے گا
زرعی آمدنی 250 ملین روپے تا300 ملین روپے تک 3 فیصد ٹیکس لگے گا
300 ملین روپے سے 350 ملین روپے تک زرعی آمدن پر 4 فیصد ٹیکس لگے گا
زرعی آمدنی 350 ملین روپے تا 400 ملین روپے تک 6 فیصد ٹیکس لگے گا
400 ملین روپے سے 500 ملین روپے تک زرعی آمدن پر 8 فیصد ٹیکس لگے گا
زرعی آمدنی 500 ملین روپے سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم ٹیکس لگے گا
آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا، سندھ کابینہ
وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ دوبارہ میں بات کروں گا، وزیراعلیٰ سندھ
ایگریکلچر انکم ٹیکس لگانے سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، سندھ کابینہ
زرعی ٹیکس لگانے سے گندم، چاول اور دیگر اجناس بھی مہنگی ہوجائینگی
ملکی مفاد میں سندھ کابینہ زرعی ٹیکس کی منظوری دی رہی ہے، سید مراد علی شاہ
😂
👍
❤️
😢
😮
🙏
23