Government Of KP

Government Of KP

189.7K subscribers

Verified Channel
Government Of KP
Government Of KP
February 3, 2025 at 08:32 PM
*خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (KPCTA) کے زیر اہتمام گرین اسکائی انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری 2025 کو نشتر ہال میں تھیٹر ڈرامہ "ہاں، میں کشمیر ہوں" پیش کیا جائے گا۔* یہ ڈرامہ مقبوضہ وادی کشمیر میں ظلم و ستم کا شکار مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈرامہ معروف مصنف نعیم اقبال کوہاتی نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری خالد خٹک کریں گے۔ اس کھیل میں کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک، ان کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد اور بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کیا جائے گا، جو نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔
❤️ 👍 😂 🙏 😢 😮 78

Comments