
Government Of KP
February 4, 2025 at 11:14 AM
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت کا ایک اور شاندار قدم!
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان @icapofficial کے لیے حیات آباد، پشاور میں 5 کنال کا پلاٹ الاٹ کر دیا گیا، جہاں جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ اور سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائے گا۔ پلاٹ الاٹمنٹ پر ICAP کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو شکریہ کا خط موصول۔
یہ ادارہ نہ صرف مالیاتی اور اکاؤنٹنگ کے شعبے میں معیاری تعلیم و تربیت فراہم کرے گا بلکہ سرکاری اداروں کے لیے مالیاتی تربیتی کورسز اور عالمی معیار کے پروگرامز بھی پیش کرے گا۔ اس اقدام سے خیبرپختونخوا کے طلبا کو دوسرے صوبوں یا بیرون ملک تعلیم کے لیے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جبکہ فارغ التحصیل طلبا کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔
یہ منصوبہ صوبے میں پیشہ ورانہ تعلیم، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری، اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ صوبائی حکومت تعلیم اور ترقی کے لیے مزید ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔
#cmkp
#icappakistan
#kpdevelopment
❤️
👍
😂
🙏
😢
😮
102