Sindh Government
February 3, 2025 at 07:22 AM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 3 فروری 2025ء
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
افتتاحی تقریب میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ،روٹری کے عزیز میمن، اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی موجود
وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے وال آف ہیروز پر دستخط بھی کیئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
انسداد پولیو مہم 3 تا 9 فروری 2025ء تک جاری رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ
صوبے میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے، وزیراعلیٰ سندھ
82000 فرنٹ لائن پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 21844 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
انسداد پولیو مہم میں پولیس کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
پاکستان اب بھی دنیا کے صرف دو ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس موجود ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سنہ 2024ء میں پاکستان میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 22 کیسز سندھ سے ہیں، مراد علی شاہ
سنہ 2025ء کا پہلا کیس خیبر پختو نخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا، وزیراعلیٰ سندھ
ماحولیاتی نمونوں میں سندھ کے کئی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، سید مراد علی شاہ
پولیو ٹیموں کو دھمکانے یا انکے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا انتباہ
پولیو ورکرز بچوں کے مستقبل کے محافظ ہیں، ان کی عزت کی جائے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ کی والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی درخواست
پولیو ویکسین محفوظ، مؤثر اور مفت ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
بار بار خوراک دینے سے ہی بچے کی قوت مدافعت مضبوط بنتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
علمائے کرام، اساتذہ، اور کمیونٹی رہنما عوام کو پولیو مہم میں بھرپور شرکت پر آمادہ کریں، سید مراد علی شاہ
سندھ اور پاکستان کو پولیو فری بنانے میں ہر ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کو پورا کرنے کے لیئے ہم پرعزم ہیں، سید مراد علی شاہ
سندھ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے اور ہر بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح سرگرم ہے، مراد علی شاہ
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ایک پرفارمنس اسکور کارڈ متعارف کرایا گیا
پرفارمنس کارڈ کے تحت بہترین اضلاع کی حوصلہ افزائی جبکہ کمزور اضلاع کی جوابدہی ہوگی
👍
❤️
😂
🙏
😢
42