
Government Of KP
February 4, 2025 at 06:11 PM
*شفافیت اور آسانی! خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے جدید آن لائن ہاؤسنگ رجسٹریشن سسٹم متعارف*
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اور معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شفقت آیاز کی موجودگی میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے مابین رجسٹریشن برائے آن لائن ممبر شپ کے متعلق مفا ہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ملازمین کی رہائشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی وساطت سے مختلف سرکاری ہاؤسنگ سکیمیں جو ہاوسنگ اتھارٹی کے تحت جاری اور نئے آنے والی سکیموں میں پلاٹس دئیے جائینگے۔
سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر ان کے سکیل کے مطابق پلاٹس فراہم ہونگے۔ اس فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو بغیر نفع و نقصان پلاٹس فراہم کر نا ہوگا۔معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی
آج تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے لیے خوشی کا دن ہے جو کہ تمام عمر اپنے گھروں کے لیے ترستے ر ہے ہیں اب ان کا دیرینہ خواب پورا ہونے والا ہے۔ معاون خصوصی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کا ویژن ہے کہ صوبے میں ایسے رہائشی منصوبے متعارف کرائے جائیں جو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو اور ان میں رہائش پزیر لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
معاون خصوصی نے تقریب میں موجود میڈیا برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میڈیا بھی اس قسم کی سکیموں کی بھرپور پذیرائی کرے گا۔
خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاکف خان نے اس موقع پرہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
❤️
👍
😂
😮
🙏
57