Sindh Government

Sindh Government

216.1K subscribers

Verified Channel
Sindh Government
Sindh Government
February 5, 2025 at 07:33 AM
یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، ریلیاں، تقاریب اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی کراچی میں منعقد ہونے والی ریلی بعد از منعقدہ مرکزی تقریب میں شرکت اس موقع پر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نجمی عالم، آزاد کشمیر سے آئے ہوئے حریت رہنما سید محمد نسیم یوسف بخاری، کمشنر کراچی، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے آغاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور یکجہتی کے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں” جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نے کہا کہ “پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔” کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج کے دن کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی اور پاکستانی عوام ہر سال مظلوموں کے ساتھ اپنی حمایت کی تجدید کرتےہیں۔ سید سردار علی شاہ ریلی سے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہداء کو خراج عقید پیش کیا گیا، جبکہ خصوصی دعائیں کا اہتمام کرتے ہوۓ کشمیر کی آزادی کی دعا کی گئی۔
😂 ❤️ 👍 14

Comments