Government Of KP
February 6, 2025 at 11:42 AM
*اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی پشاور میں کارروئی۔ اراضی میں جعلی انتقالات پر متعلقہ ریونیو سٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج۔ متعلقہ پٹواری گرفتار*
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ماشوگگر ضلع پشاور میں اراضی کے جعلی انتقالات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی جس پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے انکوائری شروع کی۔ دوران انکوائری متعلقہ ریکارڈ کے تفصیلی جائزہ سے اراضی میں ریونیو سٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوا۔ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بعد ایف آئی آر نمبر ایک زیردفعہ 419/420/467/471/34 PPC 5(2) PC پشاور میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں مبینہ طور پر پٹواری طارق جاوید اور ریونیوعملہ کے اشتیاق احمد اور خالد خان کو نامزد کیا گیا جس کے بعد اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے پٹواری طارق جاوید کو گرفتار کرلیا۔
❤️
👍
😂
🙏
😢
57