Government Of KP

Government Of KP

189.7K subscribers

Verified Channel
Government Of KP
Government Of KP
February 6, 2025 at 12:20 PM
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس 'بریتھ پاکستان، سے خطاب۔ * خیبر پختونخوا میں جنگلات کا رقبہ کل رقبے کا 37 فیصد ہے جو 37 ہزار مربع کلومیٹر پر بنتا ہے، ملک کے کل جنگلات کا 40 سے 45 فیصد حصہ خیبر پختونخوا میں ہیں، خیبر پختونخوا کے جنگلات پورے ملک کے 50 فیصد کاربن کو جذب کر رہے ہیں، * عالمی اداروں کی تحقیق کے مطابق اتنے رقبے پر محیط جنگلات کی حفاظت کے لئے سالانہ 322 ارب روپے درکار ہوتے ہیں، ہمارے قائد عمران خان کلائمیٹ چینج کے بارے میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر موثر آواز اٹھائی ہے، خیبر پختونخوا نے جنگلات کے فروغ کے لئے 2017 سے اب تک 675 ارب روپے خرچ کئے ہیں، - ہم یہ خطیر رقم ملک کی خاطر جنگلات کے تحفظ اور فروع پر لگا رہے ہیں، خیبر پختونخوا نے اپنی جنگلات کا رقبہ کل رقبے کے 26 فیصد تک بڑھایا ہے جو بین الاقوامی معیار سے بھی زیادہ ہے، صوبے کے جنگلاتی رقبے کے نیچے معدنیات اور زراعت کی بے پناہ استعداد موجود ہے، - اگر اسے تجارتی بنیادوں پر استعمال کیا جائے توصوبے کو 215 ارب روپے سالانہ کی امدن ہوسکتی ہے، لیکن خیبر پختونخوا ملک کی خاطر ان خطیر وسائل کی قربانی دے رہا ہے، خیبر پختونخوا کے کاربن کریڈٹ کی مالیت تقریبا 100 ارب روپے سالانہ ہے، - جنگلات کے فروع کے لئے پڑوسی ممالک بھارت اور چین کے طرز پر جنگلات اور کاربن کریڈٹ کے حساب سے این ایف سی شئیر مختص ہونا چاہیے، بھارت میں این ایف سی کا 10 فیصد حصہ جنگلات کے رقبے کے لئے مختص ہے، علی امین گنڈاپور - صوبے میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد گرین جاب کے مواقع پیدا کئے گئے، بی آر ٹی خیبر پختونخوا حکومت کا ایک ماحول دوست منصوبہ ہے، اب تک تقریبا ساڑھے سات کروڑ لوگوں بی آر ٹی میں سفر کر چکے ہیں، - بی آر ٹی صرف شہری ٹرانسپورٹ کا ایک معیاری منصوبہ ہونے کے ساتھ ماحولیاتی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، گزشتہ چار سالوں کے دوراں بی آر ٹی کی وجہ سے ایک لاکھ 24 ہزار ٹن کاربن ختم ہوا ہے، - ہم نے اپنی سالانہ بجٹ کو گرین بجٹ کے نام سے منسوب کیا ہے، اس بجٹ میں صوبے کے مستحق گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کے لئے 20 ارب روپے مختص ہیں، اس کے علاوہ آدھی قیمت پر لوگوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے لئے بھی 20 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، - اس سال خیبر پختونخوا میں 661 سرکاری سکولوں، 183 کالجوں اور 628 مساجد کو سولر انرجی پر منتقل کیا گیا ہے، ہم اپنے دور حکومت تمام تعلیمی اداروں، طبی مراکز اور دیگر سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، - ہم نے اپنے بنجر زمینوں کو زیر کاشت لانے اور آبی وسائل کے بہتر استعمال کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں، سی آر بی سی منصوبے کی تعمیر سے تین لاکھ ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی، مہمند ڈیم کینال پانج ارب روپے مالیت کا منصوبہ ہے جسے دو لاکھ سے زائد اراضی زیر کاشت آئے گی، ہم نے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے چار منصوبے مکمل کئے ہیں جن سے 50 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، - خیبر پختونخوا نے خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے زیتون کے ایک لاکھ 70 ہزار جنگلی پودوں کی گرافٹنگ کی ہے، آنے والے سالوں میں جنگلی زیتون کے 10 لاکھ پودوں کی گرافٹنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، - خیبر پختونخوا اپنی سو فیصد آبادی کو مفت علاج معالجے کے سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ ہے، صحت کارڈ پروگرام کے تحت ایک کروڑ 30 لاکھ خاندانوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، صحت کارڈ کے بجٹ کا 25 فیصد حصہ دل کے امراض سے متعلق بیماریوں کے علاج پر خرچ ہو رہا ہے، 250 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، - صوبے میں مختلف فلاحی منصوبوں کے لئے تعاون فراہم کرنے پر بین الاقوامی اداروں کا مشکور ہوں، بلین ٹری پلس پراجیکٹ اور دیگر گرین منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومت کو بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے، کلائمیٹ چینج کے مسائل نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے چیلنج ہے اسے نمٹنے کے لئے سب کو مل کام کرنے کی ضرورت ہے، انشاء اللہ ہم مل کر خیبرپختونخوا کو حقیقی معنوں میں گرین خیبرپختونخوا بنانے میں کامیاب ہونگے، #cmkp #breathpakistan
❤️ 👍 😂 😢 🙏 😮 95

Comments