Baloch Yakjehti Committee (BYC)
February 8, 2025 at 06:44 AM
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے، میری بہن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ہمارے بہن کے اغواکاروں کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جسے میں اور پوری بلوچ قوم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بیان زبردستی دلوایا گیا ہے۔ اغواکار اس طرح کے جبر اور دباؤ کے ذریعے ہمیں بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنے پرامن احتجاج سے دستبردار ہو جائیں اور عوام کی وہ رائے، جو ہمارے حق میں ہے، تبدیل کی جا سکے۔کل بھی ہم نے ایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ہماری بہن سے بزورِ طاقت کوئی ویڈیو بیان دلوایا جا سکتا ہے۔ آج ہمارے وہ خدشات حقیقت میں بدل چکے ہیں۔ ہم، متاثرہ خاندان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار زون، اس زبردستی کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور واضح طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری بہن کو فوری طور پر ہمارے حوالے کیا جائے۔ہمیں اب بھی یہ خدشہ ہے کہ مزید دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ہماری بہن سے مزید بیانات ریکارڈ کروائے جا سکتے ہیں، لیکن ہم ان تمام جھوٹے اور زبردستی لیے گئے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ہماری بہن کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار زون
https://www.facebook.com/share/v/19yBA1Br7q/?mibextid=WC7FNe