Government Of KP

Government Of KP

189.7K subscribers

Verified Channel
Government Of KP
Government Of KP
February 10, 2025 at 02:32 PM
‏الحمدللہ! خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے دروازے دوبارہ کھلنے کو تیار ہیں۔ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جہاں حالیہ تزئین و توسیع کے بعد بین الاقوامی معیار کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ یہاں عالمی سطح کے کرکٹ مقابلے منعقد کیے جا سکیں۔ تماشائیوں کی گنجائش میں اضافہ: اسٹیڈیم کی نشستوں کی تعداد 14,000 سے بڑھا کر 35,000 کر دی گئی ہے۔ جدید پویلین اور ڈریسنگ رومز: کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے پویلین اور ڈریسنگ رومز تعمیر کیے گئے ہیں۔ میڈیا گیلریز: صحافیوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ میڈیا گیلریاں بنائی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں کے لیے ہاسٹلز: جدید سہولیات سے مزین ہاسٹلز فراہم کیے گئے ہیں۔ فلڈ لائٹس: رات کے میچز کے لیے جدید فلڈ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔ الیکٹرانک اسکور بورڈ: نیا اور جدید الیکٹرانک اسکور بورڈ لگایا گیا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی طرز پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔ جمنازیم اور انڈور پریکٹس ایریاز: دو جمنازیم اور جدید انڈور پریکٹس پچز تعمیر کی گئی ہیں۔ سوئمنگ پول: کھلاڑیوں کے لیے جدید سوئمنگ پول کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وی آئی پی اسٹینڈز: مہمانوں کے لیے خصوصی وی آئی پی اسٹینڈز بنائے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت PSL کے میچز کرانے کے لیے مکمل تیار ہے! ان شاء اللہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم سے خیبر پختونخوا کے نئے کرکٹ اسٹارز ابھریں گے، جو ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے۔ ‎#arbabniazstadium#psl#kpgovernment#cricketreturns
❤️ 👍 😂 😮 😢 🙏 245

Comments