Government Of KP
February 13, 2025 at 12:29 PM
*وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجنئیر طارق سدوزئی سے کورین ہائیڈرواینڈنیوکلیئرپاورکمپنی کے نمائندہ سرمایہ کاروفد کی پشاور میں ملاقات*
*ہائیڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور کمپنی توانائی کے شعبے میں جنوبی کوریا کی سرکاری سطح پر کام کرنے والی کمپنی ہے
*پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کورین کمپنی اورحکومت خیبرپختونخواکے باہمی تعاون سے لوئیرسپاٹ گاہ پن بجلی منصوبے سے 470میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی، انجنئیر طارق سدوزئی
*لوئر سپاٹ گاہ پن بجلی منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا جس سے صوبے کو سالانہ تقریباً3ارب روپے کی آمدن ہوگی، انجنئیر طارق سدوزئی
*بیرونی سرمایہ کاری معاشی ترقی کے لئے سنگ میل ہے،انجینئرطارق سدوزئی
*خیبرپختونخوامیں پائے جانے والے پن بجلی کے قدرتی وسائل کو بروئے کارلاکر ملک کوموجودہ توانائی کے بحران سے نکالاجاسکتاہے، انجنئیر طارق سدوزئی
*توانائی کے منصوبوں سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن بھی ہوگی، انجنئیر طارق سدوزئی
*منصوبے کو درپیش مسائل کاحل اعلیٰ فورمزپراٹھایاجائیگا،معاون خصوصی کی کورین سرمایہ کاروفد سے گفتگو
*وفاق کے ساتھ صوبے کی ترقی کے لئے درپیش مسائل ، اعلیٰ فورمزپر اجاگرکرکے اسکاحل نکالنے میں اپنابھر پورکرداراداکرینگے، انجنئیر طارق سدوزئی کی وفد سے بات چیت
❤️
👍
😂
🙏
😢
57