Asia Urdu News ®️©️
February 14, 2025 at 08:01 PM
چارسدہ: ترناب پولیس اور کار لفٹر کے درمیان فائرنگ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
چارسدہ: ترناب پولیس ناکہ بندی پر موجود تھی کہ اسی دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم، گاڑی میں سوار شخص نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
چارسدہ: پولیس نے دفاع میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جس کی شناخت کاشف ولد وسیم گل، سکنہ پڑانگ ماجوکے کے نام سے ہوئی۔
چارسدہ: گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک لوڈ شدہ پستول برآمد کرلیا گیا، جبکہ گاڑی کی تصدیق پر معلوم ہوا کہ گاڑی نمبر LWM-511 ضلع نوشہرہ کے تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود سے چوری شدہ ہے۔
چارسدہ: مزید تفتیش پر انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی پڑانگ پولیس کے ہاتھوں منشیات کے جرم میں گرفتار ہوچکا ہے اور عدالت سے ضمانت پر رہا تھا۔
چارسدہ: پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
👍
1