
Asia Urdu News ®️©️
54.0K subscribers
About Asia Urdu News ®️©️
ایشیاء اردو نیوز نیٹ ورک پاکستان میں نیوز کا بڑا نیٹ ورک ہے , گروپ کا مقصد آپ لوگوں کو ہر لمحہ بروقت تازہ ترین خبروں سے آگاہ کرنا ہے۔ www.asiaurdu.com
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*یوٹیوبر رجب بٹ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا* ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آگئے۔ جبکہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ یاد رہے کہ تمام ملزمان عبوری ضمانت کروا کر شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہوگی۔

*ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا* آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ کرکٹرز نے خود بھی مشاورت شروع کردی ہے۔

*کراچی؛ رمضان سے قبل ہی مہنگائی آسمان پر، کس چیز کی قیمت کتنی ہوگئی، جانیے!* کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔ یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے مطابق پیاز 80 سے 100 ، آلو 70 سے 80 ، ٹماٹر 40 ، لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ادرک 600 سے 800، لیموں 800 ، ہری مرچ ، ہری پیاز ، شملہ مرچ 200 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ بازاروں میں بینگن ، بند گوبھی ، پالک ، مولی ، گاجر 80 روپے کلو ، پھول گوبھی ، شلجم 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح لوکی اور چقندر 120 ، تورئی 160 ، کریلا ، بھنڈی 240 روپے کلو جب کہ دھنیا ، پودینا 20 روپے فی گڈی دستیاب ہے۔ پھلوں کی بات کی جائے تو کیلا درمیانے درجے کا 200 سے 300 روپے درجن ، خربورہ 120 سے 150 روپے کلو ، کینو 400 سے 700 روپے درجن ، تربوز 200 روپے کلو روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔ اسی طرح اسٹرابیری 600 سے 800 روپے کلو ، امرود 300 روپے کلو ، گولاچی 200 روپے کلو، پپیتا 300 روپے کلو جب کہ کھجور 400 سے 800 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں بچھیا کا فی کلو ہڈی والا گوشت 1300 سے 15 سو روپے جب کہ بغیر ہڈی 1600 سے 1800 روپے کلو ، بکرے کا گوشت 2ہزار 200 روپے کلو، مرغی کا گوشت 700 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ کھجلہ ، پھینی 1000 سے 1400 روپے کلو، سموسے 480 روپے درجن اور دہی بڑے 800 روپے کلو میں دستیاب ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پوش علاقوں میں چلے جائیں ، متوسط یا پھر پسماندہ، ہر علاقے کے بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہی نظر آتا ہے ۔انتظامیہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محض دعوے کررہی ہے تاہم یہ سب صرف کاغذوں میں نظر آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے روزے والے دن ہی سے انتظامیہ کے چند سرکاری افسران کچھ مارکیٹوں میں آئیں گے اور چند دکانداروں پر جرمانے کر کے عوام کو یہ بتائیں گے کہ وہ بہت کام کر رہے ہیں لیکن بظاہر وہ بھی ایک منصوبے کا حصہ ہوتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے اسی طرح دعوے کرتے رمضان المبارک گزر جائے گا اور پھر آخر میں حکومت نئے دعوے کرے گی کہ ہم نے اس مرتبہ قیمتوں میں 50 فیصد کمی کر کے وہ کارنامہ انجام دیا جو حاتم طائی نے بھی نہیں کیا ہوگا ۔شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نمائشی کارروائیاں منافع خوری کے خلاف ناکافی ہیں۔ شہر میں موثرکارروائیاں لازمی ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے ۔

*پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، صدر نے حکومت سے کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی* صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ بھی مانگ لی ہے، صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر آصف زرداری نے 11 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

*قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرادیا* کراچی: قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔ مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

*ایسی قبر کھودیں گے کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا، وزیراعظم شہباز شریف* *اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، شدید مذمت کرتے ہیں، شہباز شریف*

لاہور ہائیکورٹ/ تقرروتبادلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن


میانوالی پولیس تھانہ مکڑوال کا منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن۔۔۔ منشیات سپلائر کو 2 کلو 500 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف منظم آپریشن جاری ہیں۔ ڈی پی او میانوالی اختر فاروق

*پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ* لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا وومن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا اور ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک بس سروس شروع کی جائے گی۔

*سندھ میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟* کراچی: محکمہ موسمیات نے کل رات سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے تحت 2 مارچ کی رات سے 3 مارچ کی صبح تک سندھ کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 2 مارچ سے 3 مارچ تک سندھ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران شہر کا دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔