Asia Urdu News ®️©️
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 14, 2025 at 08:01 PM
                               
                            
                        
                            چارسدہ: خواجہ وس پولیس کی بڑی کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں راکٹ گولے، فیوز اور کارٹیجز برآمد،
چارسدہ: پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ خواجہ وس کی حدود پولیٹیکل روڈ نزد شیخ شنڈا بابا مقبرہ پل کے نیچے ایک مشکوک بوری پڑی ہے۔
چارسدہ: پولیس اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور مشکوک بوری کی تلاشی لی۔
چارسدہ: کارروائی کے دوران 9 راکٹ لانچر گولے، 13 فیوز، 5 کارٹیجز اور 40 رنگ کارٹیجز برآمد کیے گئے۔
چارسدہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
چارسدہ: پولیس نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے تاکہ کسی بھی تخریبی منصوبے کو بروقت روکا جا سکے۔
چارسدہ: عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                    
                                        3