
•||•💚(اھـــدنــاالــصـراط الـمــســتـقــیـم)🕋🤲
February 12, 2025 at 03:55 PM
*بُری عادتوں سے چھٹکارے کی کوشش کریں:🌺*
بدکلامی، فحش گوئی اور فضول باتیں روزے کی روح کے منافی ہیں، یہ چیزیں کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتی ہیں، جس زبان نے اللہ اور اس کے رسول کا نام لیا ہو، اس زبان پر گالی اور فحش بات کیسے آسکتی ہے؟ ایسی پیاری زبان کو تو ہمیشہ پاک و صاف رہنا چاہیے، گزشتہ عادت یا ماحول کے زیر اثر کبھی کبھی بے خیالی میں بھی غلط بات، گالی وغیرہ زبان پر آجاتی ہے تو ابھی سے اپنی زبان پر کڑی نگاہ رکھیں، ان شاء اللہ ایسی تمام باتوں سے بالکل متنفر ہوکر گندی باتیں زبان پر نہیں آسکیں گی۔
#رمضان_المبارک
#شھر_رمضان
#استقبال_رمضان
❤️
👍
😢
🙏
😂
187