Sindh CM House

Sindh CM House

109.7K subscribers

Verified Channel
Sindh CM House
Sindh CM House
February 13, 2025 at 06:04 AM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس/ 13 فروری 2025ء *وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یومِ ریڈیو پر خصوصی پیغام* ریڈیو عوام تک درست معلومات پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ پاکستان پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی اور عوام تک درست معلومات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، مراد علی شاہ اس سال ریڈیو کا عالمی دن ’ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ریڈیو کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اہم مسئلے پر مؤثر عوامی آگاہی کو فروغ دینا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ ریڈیو معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کا طاقتور ذریعہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے میڈیا اور ریڈیو کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ریڈیو کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، وجوہات اور حل عوام تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ ریڈیو اسٹیشنز ماحولیاتی مسائل اجاگر کریں، سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا ترجمان وزیراعلیٰ سندھ #sindhcmhouse
❤️ 👍 😂 🥳 10

Comments