Official Educational News
Official Educational News
February 13, 2025 at 11:03 AM
پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 2 میں موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز 2 کے تحت درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔20ہزار408 موصول ہونے والی درخواستوں کی ابتدائی جانچ پڑتال کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہ درخواستیں ریویو کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ یہ کمیٹی ان درخواستوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کر رہی ہے۔ اس کے بعد یہ درخواستیں میچ میکنگ/فائنل سلیکشن کمیٹی کو بھیجی جائیں گی، جو میرٹ کی بنیاد پر سکولوں کا انتخاب کرے گی۔ابتدائی طور پر، پروویژنل میرٹ لسٹ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ پروویژنل نتائج کے خلاف اپیلیں Grievance Redressal Committee (GRC)کے پاس دائرکی جاسکیں گی۔Grievance Redressal Committee (GRC) کے فیصلے کے بعد، فائنل میرٹ لسٹیں جاری کی جائیں گی۔ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 2کے سلسلے میں ایجوکیشن ٹیک فرمز، ایجوکیشنل چینز اور این جی اوز کے سربراہان کے ساتھ بھی میٹنگز کی گئی ہیں جس میں ان اداروں کے سربراہان نے سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔
❤️ 😮 5

Comments