Whatsapp Status & Sticker
February 13, 2025 at 01:55 AM
میرا عمل ہے سیاہ نامہ مجھے خدایا معاف کر دے
میں جانتا ہوں تو بخش دے گا مجھے خدایا معاف کر دے
پہاڑ جیسی میری خطائیں مگر بہت ہیں تیری عطائیں
معاف کرنا شعار تیرا مجھے خدایا معاف کر دے
عذاب دے کر تو کیا کرے گا کریم ہے تو کرم ہی فرما
سوال کیسا جواب کیسا مجھے خدایا معاف کر دے
نہ لغزش تو دیکھ بخشش کرم کی بارش کی کر نوازش
میں آبِ بخشش کا ہوں پیاسا مجھے خدایا معاف کر دے
اندھیرے شب کے کئے ہیں رسوا اجالے دن کے کئے ہیں گہنا
سراپا جرم و خطا ہوں مولا مجھے خدایا معاف کر دے
یہ ہاتھ باندھے یہ سر جھکائے کھڑا اجاگر درِ حرم پر
نوید بخشش کا دے اشارہ مجھے خدایا معاف کر دے
❤️
🤲
😢
😭
👍
🙏
40