AlHuda International
AlHuda International
January 19, 2025 at 03:37 PM
بسم الله الرحمٰن الرحيم *قیامت کے دن کی ہولناکیاں اور ان سے بچنے کے لئے حل* قیامت کا دن ایک ایسا دن ہوگا جو زمین و آسمان پر نہایت بھاری ہوگا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: *"وہ دن زمین اور آسمان پر بھاری ہوگا۔"* (الاعراف: 187) - *کلیجے منہ کو آئیں گے:* خوف اور دہشت کے عالم میں دل دھڑک رہے ہوں گے، لوگ پریشانی کے مارے بدحواس ہوں گے۔ - *سانس گھٹ رہا ہوگا:* گھبراہٹ اور بےچینی سے لوگوں کے دلوں پر بوجھ ہوگا۔ - *حشر کی گرمی:* سورج انتہائی قریب ہوگا اور گرمی ناقابل برداشت حد تک شدید ہوگی۔ - *پسینے میں ڈوبے ہوں گے:* ہر شخص اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں ڈوبا ہوگا، کوئی ٹخنوں تک، کوئی گھٹنوں تک، اور کوئی مکمل طور پر پسینے میں غرق ہوگا۔ - *دن طویل ہوگا:* یہ دن پچاس ہزار سال کے برابر ہوگا، اور اس کی سختی ناقابل بیان ہوگی۔ - *پل صراط کا مرحلہ:* کچھ لوگ اپنے نیک اعمال کی برکت سے پل صراط سے بجلی کی مانند گزر جائیں گے، جبکہ دوسروں کے لیے یہ مرحلہ سخت اور دشوار ہوگا۔ *قیامت کے دن کی سختیوں کا حل* یہ دن واقعی سخت ہوگا، لیکن اس دن کی آسانی ان لوگوں کے لیے ہوگی جو دنیا میں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں اور مشکلات کھڑی نہیں کرتے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: *"جو شخص یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کی گھبراہٹوں سے نجات دے، تو وہ تنگ دست کو مہلت دے یا اس کا قرض معاف کردے۔"* (صحیح مسلم) لہٰذا، ہمیں چاہیے کہ: - دوسروں کی پریشانیاں دور کریں۔ - ⁠دوسروں کے قرض معاف کریں۔ - ⁠دوسروں کو مہلت دیں۔ - لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ - کسی غرض کے بغیر خیر خواہی کریں۔ اللہ سبحانہ و تعالی دنیا میں کیے گئے نیک اعمال قیامت کے دن ہمارے لیے سہولت اور کامیابی کا ذریعہ بنادیں، ان شاء اللہ *(ماخوذ ریاض الصالحین: سبق 44)* آمنہ عرفان https://whatsapp.com/channel/0029VaCWIUF6BIEcnlj0sz1q/1730
❤️ 👍 🤲 😢 🙏 😭 🌸 ♥️ 🌴 148

Comments