
AlHuda International
58.1K subscribers
About AlHuda International
بسم الله الرحمٰن الرحيم السلام علیکم ورحمة اللہ و بركاته اھلًا وسھلًا مرحبا بکم 🌷 Welcome to *AlHuda International Official WhatsApp Channel* Since 1994, AlHuda International Welfare Foundation, is striving to enlighten people with the knowledge of the Qur’an and Sunnah of Rasul Allah ﷺ, while serving the people through diverse social welfare programs. Our branches and classes, around the world, work diligently to help attain these objectives. The purpose of this channel is to keep all *AlHuda Alumni and friends,* updated about AlHuda projects, services, activities and achievements in the fields of Education, Social Welfare and Mass Communication Through this channel we will also be sharing gems and words of wisdom from *Dr Farhat Hashmi’s lectures* and from works of other scholars to enhance knowledge and strengthen *Emaan and Amal* Follow our channel through the link given below and stay connected with our mission *_Qur'an for All, in Every Hand, in Every Heart_* https://whatsapp.com/channel/0029VaCWIUF6BIEcnlj0sz1q May Allah سبحانہ و تعالٰی accept this humble service from all of us and bless it with Barakah and help it reach every hand and every heart Ameen جزاكم الله خيرًا بارك اللہ فيكم
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*پیاری استاذہ جی!* آج *فقه القلوب* کی کلاس میں *استقامت* پر بات ہوئی،اللہ کی راہ میں استقامت کیسے آئے؟ *استقامت* کے لئے *focused* ہونا بہت ضروری ہے، *یکسو* ، *حنیفاً مسلماً* ۔۔۔ ہم کوئی بھی کام کرنا چاہتے ہیں خواہ دنیا کا ہی ہو ہم اپنے آپ کو پہلے اس پر یکسو کرتے ہیں پھر آگے بڑھتے ہیں،ایڈمیشن کا معاملہ ہو،نوکری ہو،بچوں کی شادی ہو یا کوئی تفریحی پروگرام ہی, ان سب کے لئے یکسوئی کے ساتھ پلاننگ اور پھر اس پر عمل درآمد ہی در اصل نتیجہ خیز ثابت ہوتا ہے۔اسی طرح اگر ہم دین پر استقامت اختیار کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اللہ کی طرف یکسو ہونا ہوگا ہماری سوچ ہمارے ہر عمل کا محور اللہ کی ذات ہوگی اور اس سے ملاقات کا شوق ہوگا تو ہر کام میں خود بخود استقامت آتی جائے گی۔ *دوسری چیز!* *توکل* ، *بھروسہ* ،جس کے لئے یہ کام اختیار کیا ہے وہ مکمل طور پر مسلسل میرے ساتھ ہے،ہر مشکل میں اس سے رجوع،ہر پریشانی میں اس سے استعانت،انسان کو سیدھے راستے پر قائم رکھنے میں معاونت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر وقت مصروفِ عمل! رکنا نہیں ہے کچھ نہ کچھ کرتے رہنا ہے، اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو اس پر عمل،اگر آپ پڑھا رہے ہیں تو اس میں خیر خواہی اور نیت خالص اللہ کی رضا! الحمدللہ جب سے اس راستے پر قدم رکھا ہے اور اللہ کو یکسو کیا ہے مسلسل سیکھنے اور سکھانے کا عمل جاری ہے،ہر لمحہ، ہر وقت آپ یا تو سیکھ رہے ہوتے ہیں یا سکھا رہے ہوتے ہیں اور دونوں ہی عمل،صبر ،حوصلہ اور برداشت مانگتے ہیں، ✨لوگوں کے رویوں پر صبر، ✨ان کی باتوں پر صبر، ✨استاد کی تنبیہ پر صبر، ✨بچوں کی ضد پر صبر، ✨بڑوں کی ناراضگی پر صبر، میرے خیال میں صبر ہی استقامت کی پہلی سیڑھی ہے جسے صبر کرنا آگیا اسے استقامت بھی حاصل ہوگئی۔ دوسری بات وقت کے صحیح استعمال کے حوالے سے تھی کہ آج کل کے *ڈجیٹل دور* نے حقیقتاً ہم سے ہمارا قیمتی وقت چھین لیا ہے، بچے ہیں وہ موبائل میں گم،بزرگ ہیں وہ سوشل میڈیا کی خبروں کی زد میں،خواتیں ہیں تو وہ اور کچھ نہیں ریسپیز ہی کی ویڈیوز دیکھے جا رہی ہیں اور تو اور چیٹ جی پی ٹی نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ یہ سب ہمارا وقت کھا رہے ہیں،دین کے داعی کو یہ سب زیب نہیں دیتا۔۔۔زہن منتشر ہوں تو کوئی کام بھی سر انجام نہیں دے سکتے دین کا کام کیا کریں گے۔۔۔۔؟ پھر وہی بات آگئی کہ یکسوئی ضروری ہے۔ اپنے آپ کو اور بچوں کو صحت مند ایکٹویٹی میں مصروف رکھیں اور یہ بھی تبھی ممکن ہے جب ہم اللہ کی طرف یکسو ہوں گے اس کی جواب دہی کا خوف ہمارے دل میں ہوگا۔ اللہ کی مدد کی بات ہوئی۔۔۔! *اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓىٕكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ(30)* کہ جب استقامت اختیار کرتے ہیں تو فرشتے نازل ہوتے ہیں،جنت کی بشارتوں کے ساتھ دلوں کو اطمینان دلانے،کتنے ہی مواقعوں پر دل کو مضبوطی عطا ہوئی اور ڈگمگاتے قدم پھر سے جم گئے کیوں؟ فرشتوں نے آکر حوصلہ بڑھا دیا کہ اللہ ہے نا وہ دیکھ رہا ہے ساری مشکلات کو وہ خود ہی سنبھال لے گا اور آپ پھر سے جت گئے۔ اللہ کی مدد کہ وہ اپنے بندوں کو چنتا ہے تو پھر ہر برائی،فسق،نفاق،نا فرمانی سے ان کے دلوں کو پاک کر دیتا ہے،خالصتاً للّٰہیت کے لئے۔۔۔تاکہ وہ بات مان لیں سمجھ جائیں۔ *(ماخوذ از فقه القلوب / فقه الاستقامه)* *مریم یوسف* *تعلیم الحدیث* ١٣ جون، ٢٠٢٥

. *`سب سے عظیم نعمت`* "سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں نیک لوگوں میں شامل کر دے، اور ان نعمتوں میں سب سے عظیم یہ ہے کہ وہ تمہیں اپنی کتاب (قرآن مجید) کی خدمت کا شرف عطا کرے، خواہ وہ تعلیم دینا ہو، نگرانی کرنا ہو، یا ترتیب دینا۔ کتنے ہی قرآن کے نسخے بند ہیں (کھولے ہی نہیں جاتے ہیں)، کتنے ہی حافظ کمزور ہو گئے، اور کتنے دلوں نے اسے ترک کر دیا... پس اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرنے سے غافل نہ رہو، کیونکہ یہ انتخاب ہے، جو صرف اسی کو عطا کیا جاتا ہے جسے اللہ نے محبوب بنایا ہو۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں (اپنے دین کے لیے) استعمال کرے اور ہمیں بدل نہ دے۔ آمین یا رب العالمین


`قال ابن كثير رحمه الله` *"الدعاء بعد كثرة الذكر، مظنة الإجابة"* [تفسير القران العظيم: ٤٨٨/۱] ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: *“ذکرِ کثیر کے بعد دعا قبول ہونے کے قریب ہوتی ہے”* یعنی جب بندہ اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرتا ہے، تو ایسی حالت میں کی جانے والی دعا قبول ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ " میں بہت زیادہ مقروض تھا ، میں بہت زیادہ غمگین تھا اور مجھے بہت زیادہ مشکلیں پہنچ چکی تھی بس میں نے *لاحول ولاقوۃ الا بالله* پر ہمیشگی کی تو اللہ نے ہر آزمائش دور کرتے ہوئے مجھے پر ہر نعمت عطاء کر دی۔

BISMI ALLAH 📣 *A Special Live Session Tomorrow* Of: 🩺💉 *شفا کی دعائیں* 🩺💉 *Shifa ki Duaein* 📡 *_LIVE From Islamabad_* 🎙️ *Taught LIVE By:* Ustazah Farhat Hashmi ان شاء الله 📆 *Date:* Sunday, 15th June, 2025 🕰️ *Timings:* 🇵🇰 12:00 pm - 1:00 pm 🇨🇦 3:00 am - 4:00 am 🔹 *Calculate Time in Your City:* https://dateful.com/time-zone-converter 📍 *Venue:* AlHuda Campus 7 - A.K. Brohi Road H-11/4 Islamabad 🌍 *OnLine Via AlHudaLive, YouTube & FaceBook:* https://linktr.ee/DrFarhatHashmi 📗 *Order Your Copy Of The Valuable Book:* 🔹 +92 330 1689402 🔹 https://alhudapublications.org/product/shifa-ki-duaein 🌴 *_Join yourself and invite all those who are suffering from any kind of physical, mental, emotional or spiritual illness, from amongst your loved ones and attain Barakah, Cure and Healing together_* ان شاء الله باذن اللہ 📡 *Follow AlHuda International WhatsApp Channel:*


*Real Stories. Real Impact.* Have you visited *@humansofalhuda* on Instagram/Facebook recently ? ✨ These are *real stories* of hearts touched and lives transformed by the Qur’an — stories like yours and mine. Uplifting reflections, heartfelt experiences, and voices that echo hope, healing, and hidayah. *Follow* https://www.instagram.com/humansofalhuda/ https://www.facebook.com/share/19MSznAdPz/ *Share* with friends, family & your staff and students 💌 Want to contribute your own journey? Email: [email protected] Let’s be part of spreading نور through *real stories* — one heart at a time.