Ubqari
Ubqari
February 4, 2025 at 11:54 AM
*سلسلہ:آخری دس سورتیں،دس راز* *ساتویں سورت:سورہ کوثر کی سنہری ڈوری* شب جمعہ محفل: 30 جنوری 2025 حدیث مبارکہ میں آتا ہے میرے آقاﷺ کا فرمان ہے کہ سورۃ کوثر قیامت میں ایک نہر ہے۔ جب حضورﷺمعراج کی رات آسمان پر تشریف لے گئےتو حضرت جبرئیلؑ نےجنت میں ایک نہر دکھائی ۔پوچھا گیا یہ کونسی نہر ہے؟ تو حضرت جبرئیلؑ نے فرمایا یہ کوثر ہے جو اللہ پاک نے آپ ﷺ کو عطا کی ہے۔ *سورۃ کوثر سے دیدار مصطفیٰ ﷺ* شیخ الوظائف نے اپنا ذاتی مشاہدہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے کوئی ایسا نہیں ملا جس نے سورۃ کوثر پڑھی ہو اور اسکو رزق ، برکت اوردیدار مصطفیٰ ﷺ کی دولت نہ ملی ہو ۔اس کے پڑھنے سےجادو، جنات، اثرات، بندشوں اور لا علاج بیماریوں کاخاتمہ ہوتا ہے۔ *دوران سفر ایک ملاقات کا تذکرہ اور سورۃ کوثر کا 129 دن کا عمل* ایک صاحب نے شیخ الوظائف سے اپنی تنخواہ میں بے برکتی کا تذکرہ کیا۔ توآپ نے اسے ایک عمل بتایا کہ 129 ٹافیاں لے لیں ۔اور ہر ٹافی پر﷽ کے ساتھ سورۃ کوثر پڑھیں، اول وآخر 3 بار درود پاک۔129 دن صبح شام یہ عمل کریں۔ 129 دن کے بعد وہ ٹافیاں بچوں میں تقسیم کردیں۔شرط یہ ہے کہ دھیان، توجہ، یکسوئی اور یقین سے پڑھنا ہےپھر قدرت کے نظارے دیکھیں۔ *سورۃ کوثر اور ریشم کی ڈوری کا تصور* سورہ کوثر کے عمل کے حوالے سے شیخ الوظائف نے ایک تصور کوبیان فرمایاکہ میں نے خود بھی یہ تصور کئی دفعہ کیا ہے۔آپ بھی ایک بار کر کے دیکھیں لیکن تصورہو ایسا کہ یاد میں تیری سب کو بھلا دوں، کوئی نہ مجھ کو یاد رہے!! تصور یہ ہے کہ اپنے اوپر یا اپنے کسی عزیز پر سورہ کوثر ایک بار، دو بار، تین دفعہ یا 129 دفعہ پڑھیں اس تصور کے ساتھ کہ یہ اللہ کے نور کی سنہرے رنگ کی ڈوری ہے اور میں اس کوجسم کے ساتھ لپیٹ رہا ہوں۔ میں نے ایک بار ایک صاحب کو یہ عمل بتایا۔ اس نے اپنی بیوی کے لیے کیا، اس کی بیوی بہت بیمار تھی۔ بعد میں اس شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی تو ٹھیک ہوئی ہی مگر ساتھ ہی وہ خود بھی ٹھیک ہو گیا۔اگر کچھ عرصہ اس توجہ و تصور کے ساتھ 129 بار سورۃ کوثر صبح و شام پڑھ لیں تو آپ صاحبِ مراقبہ اور صاحبِ کشف ہو جائیں گے، بخت اور برکت کے دروازے کھل جائیں گے ۔
❤️ 👍 🤲 🙏 😢 ♥️ 💚 🎉 💞 😂 687

Comments