Key To Success 🌍
February 9, 2025 at 07:43 PM
*`کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟`*
*09 فروری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں*
🪀 نیتن یاہو کا سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کا بیان، پاکستان کا شدید ردعمل
🪀 سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام بارے اسرائیل کا بیان اشتعال انگیز ہے: اسحاق ڈار
🪀 اپنی سرزمین پر فلسطینی ریاست قیام؛ سعودی عرب کا اسرائیلی وزیراعظم کو کرارا جواب
🪀 بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
🪀 خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 7 خوارج جہنم واصل
🪀 کراچی: پریڈی تھانے میں جاں بحق تاجر وقاص آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک
🪀 پولیس نے لاک اپ میں ہم پر تشدد کیا، مقتول تاجر وقاص کے بھائی احتشام کے پولیس پر سنگین الزامات
🪀 کراچی: ایک اور خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا، بھائی جاں بحق
🪀 صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ
🪀 جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کیا جائے، سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط
🪀 26 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے: جسٹس محمد علی مظہر
🪀 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو ہوگا
🪀 لاہور میں تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز
🪀 جب بھی عوامی تحریک شروع ہوئی مولانا شامل ہوں گے: محمود خان اچکزئی
🪀 گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں؛ خالد مقبول صدیقی کا بیان سامنے آگیا
🪀 آئی ایم ایف مشن پاکستان میں گورننس، ججوں کی تقرری اور عدلیہ کی آزادی کا جائزہ لینے میں مصروف
🪀 کرک میں امن پاسون جرگہ، مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا
🪀 لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی، روکنے والے کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا
🪀 لاہور: خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا کانسٹیبل بھی گرفتار
🪀 کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
🪀 الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی پر فافن کی ایک اور تفصیلی رپورٹ جاری
🪀 وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
🪀 انٹر بورڈ کراچی؛ چیئرمین اور سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کیے گئے افسر سے گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا
🪀 لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے نام طلب
🪀 جماعت اسلامی کا اہلِ غزہ کی مدد کیلئے رواں ماہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا اعلان
🪀 میٹرک و انٹر کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا آن لائن ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیا گیا
🪀 پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 1 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی
🪀 چین کی سرمایہ کار کمپنی خیبرپختونخوا میں اسٹیل مل لگانے کی خواہش مند، صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا
🪀 چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج اور ماؤنواز جنگجوؤں میں گھمسان کی جنگ؛ 33 ہلاکتیں
🪀 لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 22ویں امدادی کھیپ روانہ
🪀 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار روانہ، قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل
🪀 کراچی میں شارع فیصل سے متصل سروس روڈ ہر قسم کی پارکنگ کیلئے بند
🪀 لاہور میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، شوہر زیر حراست
🪀 خیبر پختونخوا میں طلباء و طالبات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ
🪀 مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف
🪀 پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا، عطا تارڑ
🪀 وزیر خزانہ کا برطانیہ کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار
🪀 مصر نے فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کرلیا
🪀 پاکستان کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے کیوی کھلاڑی دوسرے میچ سے باہر
🪀 مردان: گمشدہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی لاش مل گئی، دوست ہی قاتل نکلا
🪀 شہری سوشل میڈیا پر اجنبی دوست نہ بنائیں، آن لائن بلیک میل ہوکر بھتہ نہ دیں، ابوظہبی پولیس
🪀 ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
🪀 ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ایتھلیٹس نے مزید 2 میڈلز اپنے نام کرلیے
👍
❤️
😢
😮
😂
❤🩹
🇵🇰
🏆
🤮
33