Key To Success 🌍
Key To Success 🌍
February 10, 2025 at 01:22 PM
پاکستان میں علامہ اقبال لاہور ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 2500 مسافروں کو جعلی، مشکوک یا نامکمل دستاویزات رکھنے کی وجہ سے آف لوڈ کیا، یہاں تک کہ اصل دستاویزات پر سفر کرنے والے کچھ مسافروں کو غیر قانونی تارکین وطن کے شبہے میں آف لوڈ کردیا گیا۔ زیادہ تر مسافروں کو سعودی عرب، آذربائیجان، ایران، عراق، ملائیشیا، سینیگال، ایتھوپیا، موریطانیہ، ترکیہ، قطر، کویت، کرغزستان، کینیا، مصر یونان اور لیبیا کے لیے روانہ ہونا تھا۔ ایف آئی اے نے ان ممالک کی نشاندہی غیر قانونی تارکین وطن کے یورپی یا دیگر ترقی یافتہ ممالک کے سفر کے لیے ٹرانزٹ مقامات کے طور پر کی ہے، مسافر زیادہ تر دورے، سیاحت، عمرہ اور اسٹوڈنٹ ویزا پر ان ممالک کا سفر کر رہے تھے۔
👍 ❤️ 😢 😮 😕 🙏 🫀 52

Comments