Telecom Retailers Association PAK®️
Telecom Retailers Association PAK®️
February 6, 2025 at 05:12 PM
بخدمت جناب گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان محترم جناب، گزارش ہے کہ موجودہ ڈیجیٹل فنانشل سسٹم میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی کے کیسز کی آڑ میں بے گناہ صارفین اور کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد مواقع پر ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی فرد کے ایزی پیسہ، جاز کیش، یوپیسہ، سادہ پے، نیا پے، آسان پے، سی ٹو سی یا بینک اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر ہونے کے بعد، محض ایک کمپلین پر اس کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اصل مجرم کو پکڑنے کے بجائے معصوم افراد، خصوصاً کاروباری افراد، کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس غیر منصفانہ طریقہ کار کی وجہ سے کاروباری برادری اور عام صارفین کو شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کسی بھی اکاؤنٹ کو بند کرنے کے بجائے، درخواست ہے کہ درج ذیل پالیسی اختیار کی جائے: 1. کمپلین پر فوری طور پر اکاؤنٹ بلاک نہ کیا جائے بلکہ صرف مشکوک رقم کو ہولڈ پر رکھا جائے۔ 2. متعلقہ صارف کو مناسب وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی صفائی پیش کر سکے اور فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کیا جائے۔ 3. جبری طور پر رقم کی واپسی کی شرط ختم کی جائے اور انصاف پر مبنی تحقیقات کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جائے۔ 4. تمام بینکوں، مائیکرو فنانس اور ڈیجیٹل مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ کمپلین موصول ہونے پر صرف فنڈز کو ہولڈ کریں، نہ کہ اکاؤنٹس کو فوراً بند کریں۔ ہماری گزارش ہے کہ اس سنگین مسئلے پر فوری توجہ دی جائے تاکہ معصوم افراد اور کاروباری برادری کو غیر ضروری مشکلات سے بچایا جا سکے۔ ہم آپ کے جواب کے منتظر رہیں گے۔ شکریہ بخدمت: تمام متعلقہ حکام (متاثرہ کاروباری برادری و صارفین)
❤️ 👍 👌 🙏 🫀 🫏 85

Comments