Battagram Police

Battagram Police

32.1K subscribers

Verified Channel
Battagram Police
Battagram Police
February 4, 2025 at 03:21 PM
بٹگرام -: تھانہ سٹی پولیس نے موٹرساٸیکل چوریوں میں ملوث مرکزی ملزم کو کامیاب کارواٸی میں گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی نشاندہی پر چوری کیے گئے موٹر سائیکلوں کی برآمدگی ایس پی شعبہ تفتیش افتخار خان کی پریس کانفرنس ضلعی پولیس سربراہ محمد ایاز نے ایس پی شعبہ تفتیش کی سربراہی میں مطلوب خانDsp ، ہیڈکواٹر DSP نوید خان ، SHO سٹی میرافضل خان سمیت قاٸم کردہ خصوصی ٹیم کو ٹاسک سونپا ۔ جنھوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ کامیابی حاصل کی ۔ ملزم عبداللہ ولد ریحان سکنہ میرہ بشام بہروپیا اور شاطر ملزم ہے۔ جو دوران واردات اپنا روپ بدلتا تھا ۔ ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی جانچ کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ ڈی پی او بٹگرام نے ٹیم کے لیے نقد انعام سمیت تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوۓ کہا ہے ۔ کہ بٹگرام پولیس کے افسران اور جوانان عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر دستیاب وساٸل بروۓ کار لاتے ہوۓ عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان بٹگرام پولیس
❤️ 😂 2

Comments