
Battagram Police
February 6, 2025 at 02:54 PM
بٹگرام -: ٹرانسفارمر چوریوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار
ضلعی پولیس سربراہ نے ایس پی شعبہ تفتیش کی سربراہی میں مطلوب خانDsp ، ہیڈکواٹر ڈی ایس پی نوید خان ، SHO سٹی میرافضل خان سمیت قاٸم کردہ خصوصی ٹیم کو ٹاسک سونپا ۔
تھانہ سٹی پولیس نے ٹرانسفارمر چور گینگ کے سرغنہ سمیت گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کیا ۔ جن کے قبضے سے چوری شدہ ٹرانسفارمر کوائیلز اور دیگر قیمتی سامان سمیت واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں
ملزمان ثاقب ولد یوسف سکنہ شنگلی پاٸیں بٹگرام جبکہ شاہ پور ، کامران ، عاصم ، مزمل ، شاہ جہان سکنان اچھڑیاں مانسہرہ کافی عرصہ سے بٹگرام اور دیگر اضلاع سے ٹرانسفارمرز کوائلز چوری کر کے انہیں فروخت کرتے تھے ۔ جس سے نہ صرف بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا بلکہ عوامی مفاد کو بھی نقصان پہنچا ۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔
عوام الناس کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ جرائم کا قلع قمع کیا جا سکے اور عوامی املاک کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔
ڈی پی او بٹگرام نے ٹیم کے لیے نقد انعام سمیت تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔
ترجمان بٹگرام پولیس
❤️
🙏
😂
😢
7