Ali Amin Khan Gandapur
February 8, 2025 at 10:46 PM
ڈیرہ اسماعیل خان عمران خان اور تحریک انصاف کا گڑھ ہے آج پھر ثابت ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ریجن بالخصوص ڈی آئی خان کے ٹائیگرز نے بانی پی ٹی آئی کی کال پر صوابی جلسے میں بڑی تعداد میں شامل ہوکر خان صاحب سے عقیدت کا والہانہ اظہار کردیا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی اور مئیر ڈیرہ اسماعیل خان عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ہزاروں کارکنوں نے صوابی جلسے میں شرکت کر کے عمران خان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کیا۔ لمبی مسافت کے باوجود ڈی آئی خان کے کارکنوں کا جوش و جزبہ دیدنی تھا۔
ڈی آئی خان کے کارکنان نے عمران خان کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا ہے اور جب بھی ضرورت ہوئی تو خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کردیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
❤️
👍
😂
🙏
😮
52