Ali Amin Khan Gandapur

Ali Amin Khan Gandapur

55.8K subscribers

Verified Channel
Ali Amin Khan Gandapur
Ali Amin Khan Gandapur
February 15, 2025 at 06:05 AM
سرکاری امور اور عوامی خدمات کی فراہمی کی ڈیجیٹائزیشن کی طرف خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور اہم اقدام۔ عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کے پلیٹ فارم دستک کے تحت موٹر وہیکل آٹو میشن سسٹم کا اجراء۔ موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کے اجراء کے لئے وزیر اعلی ہاوس میں تقریب کا انعقاد۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اسپیکر صوبائی اسمبلی ، صوبائی کابینہ اراکین کے علاؤہ محکمہ ایکسائز کے حکام و اہلکاروں کی شرکت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے موٹر وہیکل آٹو میشن سسٹم کا باقاعدہ اجراء کردیا۔ اس سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن، فیس ادائیگی، ملکیت کی منتقلی ، ٹیکسوں کی ادائیگی اور یونیورسل نمبر پلیٹس سمیت تمام امور ڈیجیٹائزڈ ہونگے۔ ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اجراء تجرباتی طور پر پچھلے سال ستمبر میں کیا گیا تھا۔ جس کے تحت 13229 گاڑیوں کی رجسٹریشن، 71,654 واوچرز اور 6,437 گاڑیوں کی ملکیت کے انتقالات کا عمل مکمل کیا گیا ہے، اس اقدام سے صوبائی حکومت کو 28 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے۔ اسی طرح سسٹم کے تحت اب تک مختلف قسم کی 13,738 گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اب اس جدید سسٹم کو صوبہ بھر مکمل استعداد کے ساتھ نافذ کر دیا گیا ہے، یہ موٹر وہیکل سروسز کا ایک محفوظ اور مؤثر نظام ہے جس سے شہریوں کو خدمات اور سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگی گاڑیوں کی چوری اور غلط استعمال کا موثر تدارک بھی یقینی ہوگا۔ اس جدید سسٹم کی بدولت شہریوں کو گاڑی کی رجسٹریشن ، فیس کی ادائیگی اور یونیورسل نمبر پلیٹ کےلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے شہری گھر بیٹھے یہ تمام خدمات اور سہولیات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ نئے سسٹم کے ذریعے گاڑیوں سے متعلق جملہ امور میں شفافیت آئے گی اور صوبائی حکومت کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر موٹر وہیکل رجسٹریشن سمارٹ کارڈ کا بھی اجراء کر دیا۔ وزیر اعلیٰ کا موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کے اجراء کی تقریب سے خطاب: خوش آئند ہے کہ ہم اس طرف بڑھ رہے ہیں جس طرف بہت پہلے بڑھنا چاہیے تھا، وزیر اعلیٰ ڈیجیٹائزیشن کے وژن کے تحت اقدامات کی تکمیل پر ایکسائز حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں، وزیر اعلیٰ ڈیجیٹائز یشن سے سرکاری امور پر شفافیت یقینی ہوگی، کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئےگی، وزیر اعلیٰ ہم نے حکومت میں آتے ہی تمام محکموں میں ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور ہم تمام سیکٹرز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیادہ سے استعمال پر کام کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور ہم نے اپنے وسائل کا دانشمندانہ استعمال کر کے آمدن کو بڑھانا ہے، وزیر اعلیٰ ہم نے شفافیت اور بہتر مینجمنٹ کے ذریعے اپنے ریونیو میں اضافہ کیا۔ وزیر اعلیٰ ہم نے اپنی آمدن میں 49 فیصد اضافہ کیا ہے، علی امین گنڈاپور موثر مانیٹرنگ کے ذریعے صحت کارڈ کی مد میں سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ منشیات کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، علی امین گنڈاپور عوام منشیات کے تدارک کے لیے ایکسائز اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، وزیر اعلیٰ منشیات کے مؤثر تدارک کے لیے مرکزی شاہراہوں پر مزید پوسٹیں قائم کی جائیں، وزیر اعلیٰ مزید خواتین اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے تاکہ چیکنگ میں آسانی ہو، وزیر اعلیٰ منشیات کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کریں گے تاکہ اس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ عوام اپنے صوبے میں ہی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں ، یہ ہماری اپنی پہچان ہے، وزیر اعلیٰ ملک ہمارا ہے ا سکے لیے قربانیاں پہلے بھی دی ہیں اور آگے بھی دیں گے، وزیر اعلیٰ امید ہے ہمیں اپنے پورے حقوق ملیں گے، اگر نہ ملے تو ہر فورم پر جائیں گے، وزیر اعلیٰ ہم مل کر کام کریں گے تو کوئی ایسا چیلنج نہیں ہے جسے ہم حل نہ کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ
❤️ 👍 😂 17

Comments