
Ali Amin Khan Gandapur
February 15, 2025 at 08:11 AM
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلس مشاورت کی دوسری نشست آج وزیر اعلی ہاوس پشاور میں شروع، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
مشاورتی مجلس کا عنوان "دہشتگردی کے خلاف قوم کا اتحاد" ہے، بیرسٹر محمد علی سیف
یہ مشاورتی اجلاس بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف
مشاورتی اجلاس میں ملک بھر سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کے زعماء شریک ہیں، مشیر اطلاعات
مشاورتی اجلاس کا مقصد دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کی راہ ہموار کرنا، قومی مسائل کے پائیدار حل اور امن کے قیام کے لئے مشاورت کرنا یے، بیرسٹر سیف
اس نشست میں گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد پہلی نشست کی تجاویز کی روشنی میں آگے بڑھنے کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، مشیر اطلاعات
❤️
👍
🙏
29