حسنات الاطفال(بچوں کی تربیت کے لیے بنایا گیا ایک مفید چینل)BACHON KI TARBIYAYT
February 10, 2025 at 02:14 PM
اگر کسی درخت یا عمارت کی بنیاد کمزور ہوگی تو وہ درخت یا عمارت قائم نہیں رہ سکیں گے۔ ان کے قائم رہنے کے لیے ان کی بنیاد کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
اسی طرح رسول اللہ ﷺ کی ذات سے تعلق مضبوط ہونا ہمارے ایمان کے قائم رہنے کے لیے ضروری ہے جو کہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔
اللّٰہ پاک نے ہم انسانوں کو مختلف رشتوں میں پرو دیا ہے ماں باپ کا تعلق، بہن بھائی کا تعلق، میاں بیوی کا تعلق، استاد شاگرد کا تعلق
بندوں کا اپنے رب سے تعلق کا سب سے زیادہ اہم ہونا تو سب کو معلوم ہے
لیکن رسول اللہ ﷺ کی ذات ایسی مقدس ہستی ہے جو ایک ہی وقت میں ہم انسانوں اور رب سے تعلق رکھتی ہے اور بندوں کو ان کے رب سے ملاتی ہے۔۔۔ اس لیے اگر رسول اللہ ﷺ سے اپنا تعلق مضبوط کر لیا جائے تو ہماری دنیا و آخرت سنور جائے گی۔۔۔ اگر رسول اللہ ﷺ سے تعلق مضبوط ہوگا تو ہمارا ایمان بھی نہ صرف مضبوط ہوگا بلکہ ہمارے ایمان کی حفاظت بھی رہے گی ہمارا ایمان سلامت رہے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ سے تعلق مضبوط ہونا کس قدر ضروری ہے
اگر ہماری زندگی میں عمل نہیں ہے، ہماری زندگی سیرت کے مطابق نہیں گزر رہی ہے، رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق نہیں گزر رہی ہے تو ہم خود کو عاشق رسول ﷺ نہیں کہ سکتے۔ ہمارا دعویٰ محبت صرف محبت کا اظہار کہلایا جائے گا لیکن رسول اللہ ﷺ سے تعلق کی بنیاد نہیں کہلایا جائے گا۔
*اللّٰہ پاک سے دعا ہے اللّٰہ پاک کہنے سننے سے زیادہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے رسول اللہ ﷺ سے مضبوط تعلق نصیب فرمائے ہم صرف باتوں سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے رسول اللہ ﷺ کے عاشق پہچانے جائیں، ہم اپنے اخلاق سے رسول اللہ ﷺ کے عاشق پہچانے جائیں۔ آمین* 🤲🏻
حسنات الاطفال چینل
❤️
🤲
👍
💫
😍
🙏
49