Hamara Balochistan News
February 15, 2025 at 06:24 AM
کچھی
لہڑی اور واہگہ برادری کے درمیان موضع تلار میں جاری زمینی تنازعہ پر ڈپٹی کمشنر کچھی میر جہانزیب لانگو کے قیادت میں لہڑی و واہگہ برادری کے زمہ داران کا ڈپٹی کمشنر کچھی کے دفتر میں ایک نشست منعقد کیاگیا.. جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ 10 دس روز تک دونوں قبیلوں کو پر امن رہنے اور تنازعہ کے مستقل حل کےلیےبنگلزئی قبیلہ کے سربراہ سردار کمال خان بنگلزئی کی طرف سے پہلے کیےگیے فیصلہ پر دوبارہ نظرثانی کےلیے خان آف قلات کے سامنے پیش کرکے اس زمینی تنازعہ کو مستقل حل کردیا جائیگا...
جو 10روز کے اندر اندر خان آف قلات کے سربراہی میں زمینی تنازعہ کو مستقل طور پر حل کرکے فیصلہ کیا جائیگا.....
ڈپٹی کمشنر کچھی میر جہانزیب لانگو کی قیادت میں لہڑی اور واہگہ برادری کے درمیان جاری زمینی تنازعہ پر کشیدگی کو کنٹرول کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف مورچوں کو خالی کرواکر مسئلہ کے پرامن حل کےلیے...
آج ڈپٹی کمشنر آفس کچھی میں دونوں قبیلوں کے میر و معتبرین کا ایک نشست مقرر کردیا گیا.....
جس میں لہڑی قبیلہ کی طرف سے سردارزادہ میر پرویز خان لہڑی، میر ہاشم جان شاہوانی،ٹکری محمد ایوب لہڑی،میرابراہیم لہڑی،میر کاکڑ خان لہڑی،وڈیرہ زادہ صدام لہڑی،لعل شاہ لہڑی ودیگر موجود تھے....
اور واگہہ برادری کی طرف سے ڈاکٹرعبداللہ ابڑو، محمدوارث ابڑو،رئیس ملوک واگیہ موجود تھے.